وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا نگران دور کے تمام اقدامات کی تحقیقات کروانے کا اعلان
نگران دور میں انتظامی اور معاشی اقدامات کی تحقیقات کے لیے کمیٹیاں بنائی جائیں گی،نگران حکومت کا دورانیہ بڑھنے کی وجہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ تھی، جو بھی پی ڈی ایم نے کیا وہ ان کے ساتھ بھی ہوسکتا ہے،اپوزیشن کا نگران حکومت کے بجٹ کے خلاف بیان دینا خود پر تنقید کرنے کے برابر ہے، اسمبلی سے خطاب
جمعہ 17 مئی 2024 18:07
(جاری ہے)
وزیر اعلی نے کہا کہ اپوزیشن کا نگران حکومت کے بجٹ کے خلاف بیان دینا خود پر تنقید کرنے کے برابر ہے۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ تنقید ہوتی ہے کہ خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کی کارکردگی نہیں رہی لیکن پارٹی نشان نہ ہونے کے باوجود عوام نے ہمیں اکثریت دی، جن پر ظلم ہوا الزام بھی انہی پر لگایا جا رہا ہے۔وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے بتایا کہ جو دھاندلی ہوئی ہے تو اس پر حلقے کھلیں گے اور چوری کیا ہوا مینڈیٹ ہمیں ضرور ملے گا، کوئی کہتا ہے کہ ہم جھوٹ بول رہے ہیں تو سب سے پہلا میرا حلقہ کھول لو، ہم سب اپنے حلقے کھولنے کو تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ آئین اور قانون کی بات کرتے ہیں تو ذمہ داریاں بھی پوری کریں، خیبر پختونخوا کو وفاق سے 300 ارب روپے کم ملے، میں ریکارڈ کے مطابق بات کر رہا ہوں، اس کے بعد آئی ایم ایف کے شرائط کے مطابق 96 ارب روپے ہمیں وفاق کو دینے ہیں تو ہمیں ہمارے ہی پیسے نہیں مل رہے، لیکن تب بھی میں اپنا فرض پورا کروں گا اور یہ پیسے دوں گا، پر کیا پنجاب اور سندھ اس فرض کو پورا کریں گی آئین بھی آپ توڑتے ہیں اور آئین کا لیکچر بھی آپ دیتے ہیں، غیر جمہوری ہو کر آپ جمہوریت کا لیکچر بھی دیتے ہیں۔وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ ان کا رویہ ناقابل برداشت ہے، ہمیں اس وقت کا جو 50 ارب روپے بقایا ہے وہ دو مہینے کے اندر چاہیے، آپ کہتے ہیں کہ میں غیر ذمہ دارانہ بیان دیتا ہوں تو اپنے لوگوں کی حق کی بات کرنا غیر ذمہ داری ہے تو میں ہوں غیر ذمہ دار، ہم چپ نہیں ہوں گے، ہم حق لینا جانتے ہیں، ہم نے حق لے کے دکھایا بھی ہے، ہماری تاریخ عیاں ہے، بار بار درخواست نہیں کی جاتی ہے، اس کی بھی حد ہوتی ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ کا پیسہ صوبے کو نہیں ملا، ہمیں ہمارا حق دیا جائے، مجبور نہ کیا جائے۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ پی ٹی آئی سے سلوک پر سیاسی جماعتوں کوایک نہ ایک دن ندامت ہوگی۔انہوں نے بتایا کہ صوبے میں بیٹھنے والا صوبے کو ریلیف دلوائے گا، ریلیف نہ دینے والے کو اندر بھی کرسکتا ہوں، عوام نے ہمیں ووٹ اچھے تعلقات کے لیے نہیں گھرکی جنگ کے لیے دیا ہے، بجلی کا مسئلہ 15 دن میں حل نہ کیا تو بجلی کا بٹن میں آن آف کروں گا، پی ٹی آئی حکومت 16 روپے فی یونٹ بجلی کی قیمت چھوڑ کر گئی تھی، میں اپنے عوام کے لیے چور کا لفظ برداشت نہیں کروں گا، چور کون ہے سب جانتے ہیں، بات نہ سنی گئی تو خیبرپختونخوا میں واپڈا دفاتر پر قبضہ کرکے دکھاں گا، ایک کے بعد ایک لیکس آرہی ہیں، سب کو پتا چل رہا ہے کہ کس نے چوری کی ہے۔انہوں نے سوال کیا کہ کشمیر میں ایک دن میں آپ کی ہوا نکل گئی، ہم آگئے تو تمھارا کیا ہوگا ہمیں اس بات پر نہیں لائیں، بیٹھے اور مسئلے کا حل کریں، ورنہ غیر ذمہ داری ایک چھوٹا لفظ بن جائے گا، جب آپ کی برداشت ختم ہوجائے گی تو ہم کہیں گے کہ ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے، فاٹا اور پاٹا میں مجھ سے بات کیے بغیر کسی کا باپ بھی ٹیکس نہیں لگا سکتا۔انہوںنے کہاکہ ایک تو انہوں نے مینڈیٹ چوری کیا ہوا میں یہی برداشت کر رہا ہوں، اس کا احسان نہیں مان رہے، 19ویں ترمیم بھی آسکتی ہے وہ بھی بن سکتی ہے، ہم ایک اور ترمیم کرسکتے ہیں، جو پہلے ٹیکس لگائیں ہیں وہ ظلم ہے، نان فائلر ٹیکس میں امیر غریب میں فرق ہی نہیں ہے، یہ کیسا پاکستان ہے، یہ کیسی روایت ہی ہمیں چھوٹ دیں، بجلی کی چوری کون کروارہا ہی واپڈا کے بغیر کوئی بجلی چوری نہیں کرسکتا، چوری بھی خود کرا اور چور مجھے کہو اور کہا کہ یہ غیر ذمہ دار وزیر اعلی ہے یہ چپ ہوجائے گا تو ان کو اندازہ نہیں کہ ان کا پنگا غلط شخص سے پڑ گیا ہے۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ صوبے کے معاملات صوبے کے ساتھ بیٹھ کے حل ہوں گے، جو بھی ہوگا اس میں ہماری رضامندی ہوگی، عوام میری طاقت ہے، وہ میری ٹیم ہے، ان کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے علاقے کے کام کی دیکھ بھال کریں۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
برطانیہ کو پاکستان مصنوعات اور خدمات کی برآمدات میں 2.31 فیصد کا اضافہ ریکارڈ
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا رکن قومی اسمبلی حاجی جمال شاہ کاکڑ کے بھائی کے انتقال پر اظہار تعزیت
کراچی میں بجلی کے بعض فیڈرز کی بندش سے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے، بل دینے والے شہریوں کی مشکلات ..
چمن اور سابق فاٹا کے معاملے پر پارلیمانی کمیٹی بنائی جائے، لوگوں کا روزگار بحال کیاجائے، اسد قیصر
صدر آزاد کشمیر کا کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ کے چیئرمین چوہدری محمد اختر کی اہلیہ کی وفات پر اظہارتعزیت
عمران خان کو سیل میں بند کرکے عوام کی تضحیک کی جا رہی ہے،علی محمد خان
آئی ایم ایف کا ٹیکس ہدف 12 ہزار 900 ارب مقرر کرنے کا مطالبہ
190ملین پاﺅنڈ ریفرنس،عمران خان کے وکلاء نے نئے جج کی تعیناتی پر اعتراضات اٹھا دئیے
قومی اسمبلی کااجلاس پیر کی شام تک ملتوی
تمام اداروں کو مل کرعظیم مصالحت کیلئے کام کرنا چاہیے، پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے صدر مملکت کے خطاب ..
وفاقی حکومت کاپی ٹی آئی کا ٹین بلین ٹری پروگرام جاری رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور کینیا کے درمیان دوطرفہ تجارت میں ایک اہم پیشرفت،کینیا کی حکومت نے پاکستانی چاول کے 1300 کنٹینرز ..
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا رکن قومی اسمبلی حاجی جمال شاہ کاکڑ کے بھائی کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
کراچی میں بجلی کے بعض فیڈرز کی بندش سے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے، بل دینے والے شہریوں کی مشکلات کا ازالہ کیاجائے،مصطفیٰ کمال
-
چمن اور سابق فاٹا کے معاملے پر پارلیمانی کمیٹی بنائی جائے، لوگوں کا روزگار بحال کیاجائے، اسد قیصر
-
وفاقی حکومت کاپی ٹی آئی کا ٹین بلین ٹری پروگرام جاری رکھنے کا فیصلہ
-
جوڈیشل کمیشن نے سپریم کورٹ کے ججز کیلئے 3ناموں کی منظوری دیدی
-
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت میں سینیٹ کی بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس
-
کماد کے کاشتکاروں کو مونڈھی فصل کو نئی فصل کی نسبت 30 فیصد زائد کھاد ڈالنے کا مشورہ
-
چوہدری شافع حسین سے ایسوسی ایشن آف گونگ ڈونگ شو مینو فیکچررز آف چائنا کے وفدکی ملاقات،پنجاب میں شوانڈسٹری لگانے کا فیصلہ
-
9 مئی مقدمات، ڈاکٹر یاسمین، عمر سرفراز و دیگر کی ضمانتوں میں توسیع
-
چوہدری شافع حسین سے ایسوسی ایشن آف گونگ ڈونگ شو مینو فیکچررز آف چائنا کے وفدکی ملاقات
-
جمشید اقبال چیمہ کے اوپن ہارٹ سرجری کر دی گئی
-
صحت عامہ کے تحفظ کیلئے غذائی تحفظ کو یقینی بنا نا ضروری ہے،چیئرمین سینیٹ