عمران خان کبھی اپنی سڑک بنانے کا کہہ ہی نہیں سکتے،عمر ایوب

بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ آئین کی پاسداری کی بات کی ہے، ملتان کے الیکشن میں بھی فارم 47 کا معاملہ آگیا ہے،عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو

Faisal Alvi فیصل علوی پیر 20 مئی 2024 12:58

عمران خان کبھی اپنی سڑک بنانے کا کہہ ہی نہیں سکتے،عمر ایوب
اسلام آباد (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20 مئی 2024 ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءعمر ایوب کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کبھی اپنی سڑک بنانے کا کہہ ہی نہیں سکتے، بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ آئین کی پاسداری کی بات کی ہے، ملتان کے الیکشن میں بھی فارم 47 کا معاملہ آگیا ہے۔جوڈیشل کمپلیکس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنماءپی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ پنجاب میں کسانوں کے ساتھ جو ہوا ان کے ساتھ کوئی سوتیلی ماں بھی نہ کرے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈا پور گورنر والے معاملے پر حق پر ہیں۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی سمیت دیگر تمام قائدین کے خلاف سارے کیسز سیاسی بنیادوں پر بنائے گئے ہیں ہیں ان کیسز کی قانونی کوئی حیثیت نہیں ہے۔

(جاری ہے)

ہمارے خلاف بنائے گئے کیسز سب بوگس ہیں ۔ ان جھوٹے مقدما ت میں تحریک انصاف کے رہنماﺅں کو پھنسایا جا رہا ہے ۔

سیاسی بنیادوں پر قائم ہونے والے مقدمات میں عدالت حق پر فیصلہ کریگی۔ہماری خواتین کو کئی ماہ سے بلاوجہ جھوٹے مقدمات میں پابند سلاسل کیا گیا ہے ۔خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی ہری پورمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا تھا کہ ملکی حالات روزبروز پستی کی طرف جا رہے ہیں۔ وفاقی حکومت کی نااہلی کی وجہ سے بجلی کی قیمت 100روپے یونٹ تک جائے گی اور گیس کی قیمتوں میں بھی 400 گنا مزید اضافہ ہوگا گندم کے بحران کے بعد اب چاول کا سکینڈل بھی آئے گا۔

ڈالر کا موجودہ بحران حکومت نے خود پیدا کیا ہے۔ پانامہ سکینڈل کے بعد اب دبئی سکینڈل بھی موجودہ حکمرانوں کے خلاف چارج شیٹ ہے۔عمر ایوب خان کا مزید کہنا تھاکہ صوبائی حکومت کو نیٹ ہائیڈل پرافٹ اور صوبے کے وسال میں پورا حصہ دیا جائے تو خیبرپختونخواہ چند سالوں میں ترقی یافتہ صوبہ بن جائے گا۔شیرافضل مروت کو عمران خان کی ہدایات کے مطابق ڈیل کیا۔ پی ٹی آئی میں کوئی دھڑے بندیاں نہیں ہیں سب عمران خان کی قیادت میں متحد ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں