مولانا کے بیان کی تائید کرتا ہوں کہ خیبرپختونخواہ کے سرکاری فنڈ کا 10 فیصد مسلح گروہوں کو جاتا ہے
جو صوبے ناکام ہوتے ہیں وہاں تباہی ہوتی ہے، خیبرپختونخواہ میں کوئی منصوبہ بندی نہیں ہے ان کی توجہ مال بٹورنے پر ہے۔ سینئر سیاستدان فیصل واوڈا
ثنااللہ ناگرہ
پیر 18 اگست 2025
21:41

(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ کے پی کے اور پی ٹی آئی قیادت بانی پی ٹی آئی کو جیل میں رکھنے میں کامیاب ہوگئی، یہ اپنے اقتدار کے مزے لوٹتے ہیں اور لوٹتے رہیں گے۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ جو فیل صوبے ہوتے ہیں وہاں پر یہی تباہی ہوتی ہے، تحریک انصاف والے نعرہ لگاتے تھے، سارے چور ہیں، سارے بے ایمان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں سینیٹ نشستوں پر جو نورا کشتی ہوئی ہے، وہ سب کے سامنے ہے، فیلڈ مارشل کی سربراہی میں پاک فوج ملک کو بچاتی رہے گی۔ سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف ملک میں آپریشن رکے گا نہیں تیز ہوگا، جو اس تسلسل کے بیچ میں آئے گا جتنا بڑا طرم خان ہوگا رگڑ دیا جائے گا۔سیاستدان ذاتی مفاد کی خاطر فوج کو تنقید کا نشانہ بناتے ہیں۔ یاد رہے گزشتہ روز جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے الزام عائد کیا کہ خیبرپختونخواہ میں سرکاری فنڈز کا 10 فیصد غیرریاستی مسلح گروہوں کو دیا جاتا ہے۔ اسلام آباد میں عوامی نیشنل پارٹی کی اے پی سی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایسی مجالس ہونی چاہئیں جہاں پر کھل کر بات چیت ہوسکے، قبائلی علاقوں میں مسلح گروہوں کا راج ہے، سرکاری فنڈز کا 10 فیصد یہ مسلح گروہ لے جاتے ہیں، تاجر کاروبار نہیں کرسکتے ہر کسی کو بھتہ دینا پڑتا ہے،حکومت کی رٹ کے حوالے سے یہ بڑاسوالیہ نشان ہے۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں

سرکاری حج سکیم 2026 کیلئے گزشتہ 13 دنوں میں ایک لاکھ 14 ہزار 500 سے زائد درخواستیں موصول ہوئی ہیں ، ترجمان ..

دولت کے لالچ میں قدرت کے انتقام کو دعوت دو گے تو پھر آسمان پھٹ پڑتا ہے

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کا اجلاس، ڈسٹرکٹ چیمبرز کے قیام، حکومت کی موٹر وہیکل امپورٹ ..

اراکین سینیٹ کا خیبرپختونخوا سمیت ملک کے مختلف حصوں میں سیلاب سےقیمتی جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس

سینیٹ کا اجلاس منگل کو دن 11 بجے تک ملتوی

حالیہ سیلاب کے دوران 657 افراد جاں بحق اور 929 زخمی ہوئے، پاک فوج سمیت دیگر ادارے امدادی سرگرمیوں میں مربوط ..

مولانا کے بیان کی تائید کرتا ہوں کہ خیبرپختونخواہ کے سرکاری فنڈ کا 10 فیصد مسلح گروہوں کو جاتا ہے

صوابی ، ڈلورائی میں طوفانی بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے بعد پاک فوج اور ایف سی نارتھ کی امدادی ٹیموں کا ..

وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کی افغانستان کے قونصل جنرل سید عبدالجبار تخاری سے ملاقات

بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے اہم سنگ میل عبور، اسحاق ڈار نے برطانیہ میں دو نئی خدمات کا افتتاح

ج*شمالی علاقہ جات میں لینڈ سلائیڈنگ اور سیلابی صورتحال، کئی سڑکیں بند

م*الیکشن کمیشن نے پیپلز مسلم لیگ (پاکستان) کو سیاسی جماعت کے طور پر رجسٹرڈ کر لیا
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
مولانا کے بیان کی تائید کرتا ہوں کہ خیبرپختونخواہ کے سرکاری فنڈ کا 10 فیصد مسلح گروہوں کو جاتا ہے
-
"ہر پتھر کے نیچے ایک مکان ہے"
-
خیبرپختونخوا حکومت نے سیلاب متاثرین کو نقصانات کے معاوضوں کی آن لائن ادائیگی کیلئے خصوصی ایپ کا اجراء کر دیا
-
کاروباری ہفتے کے پہلے روز صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں 1500 روپے کا اضافہ ہوگیا
-
فچ نے پاکستان کی حقیقی شرح نمو 2027 تک 3.5 فیصد تک ہونے کی پیشگوئی کردی
-
آئی ایم ایف سے 13 لاکھ ڈالرز ملنے کا امکان ہے، ٹیم ستمبر میں پاکستان آ رہی ہے
-
سیلاب سے لوگوں کا جتنا نقصان ہوا ہے کےپی حکومت اس کا پورا پورا ازالہ کرے گی
-
خواتین میں سروائیکل کینسر کی روک تھام کیلئے ہیومین پیپلوما وائرس ویکسین تک رسائی حکومت پنجاب کی بڑی کامیابی ہے‘ مجتبیٰ شجاع الرحمن
-
وفاقی وزیر پروفیسر احسن اقبال نے "اڑان اے آئی ٹیکاتھون 1.0" کا باضابطہ افتتاح کر دیا
-
کین کمشنر پنجاب کا 8 شوگر ملز کی جائیداد قرق کرنے کا حکم
-
پنجاب حکومت کا لاہور میں اگلے سال ٹرام سروس شروع کرنے کا اعلان
-
پنجاب حکومت کا شہروں کی جدید تعمیروترقی کیلئے جاپان کے تجربات سے سیکھنے کا فیصلہ