پاکستا ن کی افغانستان کی سپریم کورٹ کے باہر خودکش دھماکے کی شدید مذمت

بدھ 8 فروری 2017 14:51

پاکستا ن کی افغانستان کی سپریم کورٹ کے باہر خودکش دھماکے کی شدید مذمت
اسلام آ باد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 فروری2017ء) پاکستا ن نے اٖفغانستان کی سپریم کورٹ کے باہر خودکش دھماکے کی شدید مذمت کی جس کے نتیجہ میں 20معصوم جانوں کا ضیاع ہوااور40لوگ زخمی ہوئے۔

(جاری ہے)

بدھ کو دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں حکومت پاکستان اور پاکستان کے عوام کی جانب سے افغانستان کی حکومت، عوام اورواقعہ میں جاں بحق ہونے والوں کے خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی اور تعزیت کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یا بی کے لئے دعا کی اور کہا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام غم کے اس موقع پر افغانستان کے عوام کے ساتھ ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں