بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی، بھارتی فورسز کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر کھوئی رٹہ سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ پر شدید احتجاج

بھارت سیز فائر معاہدے کی پاسداری اور سیز فائر خلاف ورزیوں کی حالیہ اور دیگر واقعات کی تحقیقات کرے اور بھارتی فورسز کو سیز فائر معاہد ہ کے احترام کا پابند بنائے، دفتر خارجہ

بدھ 8 فروری 2017 16:40

بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی، بھارتی فورسز کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر کھوئی رٹہ سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ پر شدید احتجاج
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 فروری2017ء) پاکستان میں تعینات بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کر کے بھارتی فورسز کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر کھوئی رٹہ سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ پر شدید احتجاج کیا گیا ۔

(جاری ہے)

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ڈائریکٹر جنرل (جنوبی ایشیاء و سارک)ڈاکٹر محمد فیصل نے اسلام آباد میں تعینات بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ بدھ کو دفتر خارجہ طلب کیا اور منگل کو ایل او سی پر کھوئی رٹہ سیکٹر میں بھارتی فورسز کی جانب سے بلاشتعال فائرنگ کی سخت مذمت کرتے ہوئے شدید احتجاج ریکارڈؑ کرایا گیا۔

بھارتی فائرنگ کے نتیجے میں 25سالہ محنت کش شہید ہو گیا تھا۔ ڈی جی نے جان بوجھ کر سویلین کو نشانہ بنانے کی مذمت کی جو کہ سنگین جرم اور بین الاقوامی انسانی حقوق اور قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے بھارت پر زور دیا کہ وہ سیز فائر معاہدے کی پاسداری اور سیز فائر خلاف ورزیوں کی حالیہ اور دیگر واقعات کی تحقیقات کرے اور بھارتی فورسز کو سیز فائر معاہد ہ کے احترام کا پابند بنائے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں