قومی اسمبلی میں تمباکو نوشی کی ممانعت اور غیر تمباکو نوشوں کی صحت کا تحفظ (ترمیمی) بل 2017ء پیش

منگل 7 مارچ 2017 14:15

قومی اسمبلی میں تمباکو نوشی کی ممانعت اور غیر تمباکو نوشوں کی صحت کا تحفظ (ترمیمی) بل 2017ء پیش
اسلام آباد ۔7مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مارچ2017ء) قومی اسمبلی میں تمباکو نوشی کی ممانعت اور غیر تمباکو نوشوں کی صحت کا تحفظ (ترمیمی) بل 2017ء پیش کردیا گیا۔ منگل کو قومی اسمبلی میں ڈاکٹر نگہت شکیل خان نے تحریک پیش کی کہ تمباکو نوشی کی ممانعت اور غیر تمباکو نوشوں کی صحت کا تحفظ (ترمیمی) بل 2017ء پیش کرنے کی اجازت دی جائے۔

(جاری ہے)

بل کی منظوری سے کھلے سگریٹ کی فروخت کی حوصلہ شکنی ہوگی اور بچے تمباکو نوشی سے بڑی حد تک محفوظ رہیں گے۔

پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر درشن نے کہا کہ اٹھارہویں ترمیم کے بعد اس طرح کی قانون سازی کا اختیار صوبائی اسمبلیوں کے پاس ہے۔ اس حوالے سے ہم آرڈیننس کو ایس آر او کے ذریعے پورے پاکستان میں لاگو کر رہے ہیں۔ انہوں نے سپیکر کے ریمارکس کے بعد بل کی مخالفت نہیں کی۔ ایوان سے اجازت ملنے پر ڈاکٹر نگہت شکیل خان نے بل ایوان میں پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں