معروف اسلامی اسکالر پروفیسر احمد رفیق اختر کا نمل کا دورہ

پیر 29 اپریل 2024 18:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2024ء) معروف اسلامی اسکالر اور فلسفی پروفیسر احمد رفیق اختر نے پیر کو نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز (نمل) کا دورہ کیا اور ''خاص ہے ترکیب میں قومِ رسولِ ہاشمی (ص)'' پر لیکچر دیا۔ لیکچر میں ریکٹر نمل میجر جنرل (ر) شاہد محمود کیانی ، ڈائریکٹر جنرل نمل بریگیڈیئر شہزاد منیر، پرو ریکٹرز، ڈینز، ڈائریکٹرز، فیکلٹی ممبران اور طلباء کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

معزز مہمان نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمیں اپنی ترجیحات کو طے کرنا چاہئے، اللہ پر دل سے یقین رکھنا چاہئے اور جو نعمتیں ہمارے پاس ہیں اس کا شکر ادا کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ آج کی امت وہ امت نہیں جس کا ذکر اقبال نے اپنی نظموں میں کیا تھا، ہم بحیثیت امت بکھرے ہوئے ہیں ۔ پروفیسر احمد رفیق نے اسلام کے جنگی اصول بیان کئے اور ماضی کی چند مثالیں پیش کیں کہ مسلمانوں نے جنگ میں دشمن کے قیدیوں، املاک، عورتوں اور بچوں کے ساتھ کیا سلوک کیا اور آج جو غزہ میں ہو رہا وہ کسی طور بھی قابل قبول نہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں