پاکستان کے حالات تبدیل ہور ہے ہیں،ہم ترقی کی طرف گامز ن ہیں،مریم اورنگزیب

منگل 28 مارچ 2017 16:38

پاکستان کے حالات تبدیل ہور ہے ہیں،ہم ترقی کی طرف گامز ن ہیں،مریم اورنگزیب
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2017ء) وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کے حالات تبدیل ہور ہے ہیں،ہم ترقی کی طرف گامز ن ہیں،بچوں کو معیاری تعلیم کی فراہمی اولین ترجیح ہے، حکومتی اقدامات کی بدولت آج سکول محفوظ ہورہے ہیں، میڈیا نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیر مملکت مریم اورنگزیب این ڈی ایم اے کے زیر اہتمام ’پاکستان سکول سیفٹی فریم ورک‘کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت اطلاعات نے کہا کہ پاکستان گزشتہ کئی دہائیوں سے دہشت گردی کا شکار رہا ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حالات تبدیل ہور ہے ہیں،ہم ترقی کی طرف گامز ن ہیں، انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں ہم نے ہرشعبے میں ترقی کی ہے، پاکستان سکول سیفٹی فریم ورک پر گزشتہ ساڑھے تین سال میں بہت کام ہواہے، انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے 422سکولوں کی سکیورٹی میں بہتری لائی گئی ہے،ہر سکول کے اندر سکول مینجمنٹ کمیٹی بنائی گئی ہے،سکولوں کی سکیورٹی کیلئے متعلقہ شعبوں کے افسران کو مقرر کیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ پنجاب میں آئی ٹی کے ذریعے سکولوں کی سکیورٹی کیلئے متعدد اقدامات ہوئے ہیں، وزیراعظم تعلیمی اصلاحات پروگرام کے تحت کافی کام کیا جا رہا ہے، مریم اورنگزیب نے کہا کہ اسلام آباد کی طرح تعلیمی اصلاحات پر صوبوں کو بھی عمل کرنا چاہئے، حکومتی اقدامات کی بدولت آج سکول محفوظ ہورہے ہیں، انہوں نے کہا کہ بچوں کو معیاری تعلیم دینا ہماری اولین ترجیح ہے،وژن 2025 میں بھی تعلیم پر خصوصی توجہ دی گئی ہے، انہوں نے کہا کہ میڈیا نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں اہم کردار ادا کیا ہے،میڈیا کے کردار کے باعث ہم نے اہم شعبوں میں کامیابیاں حاصل کی ہیں ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں