آزاد کشمیر کی سرکاری جامعات میں جدّت اور تحقیق کے کلچر کو فروغ دیکر انہیں اس خطے کے شاندار تدریسی مراکز بنایا جائیگا، سردار محمد مسعود خان

جمعرات 12 جولائی 2018 17:37

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جولائی2018ء) صدر آزاد جموں و کشمیر سردار محمد مسعود خان نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کی سرکاری جامعات میں جدّت اور تحقیق کے کلچر کو فروغ دیکر انہیں اس خطے کے شاندار تدریسی مراکز بنایا جائیگا۔ صدر نے ان خیالات کا اظہار وائس چانسلر آزاد جموں کشمیر یونیورسٹی ڈاکٹر محمد کلیم عباسی سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

جنہوں نے ایوان صدر مظفرآباد میں صدر گرامی سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وائس چانسلر نے صدر گرامی کو (جو آزاد کشمیر کی سرکاری جامعات کے چانسلر بھی ہیں) بریفنگ دیتے ہوئے جامعہ سے متعلق مختلف امور کے بارے میں تفصیلاً بتایا۔ اُنہوںنے صدر کو یونیورسٹی کے کنگ عبداللہ کیمپس چھتر کلاس کی تعمیر کے حوالے سے ہونے والی پیش رفت سے بھی آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

صد ر مسعود خان نے اس سلسلہ میں جاری پراگریس پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ طلباء کو جدید تدریسی سہولیات جس میں بہترین تجربہ گائیں اورضروری آلات مہیا کیے جائیں۔صدر نے ریسرچ کو فروغ دیکر جدت کی حوصلہ افزائی کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔صدر نے جامعات میںنئے شعبہ جات جیسے کے ذرائع ابلاغ، بین الاقوامی تعلقات اور ٹورازم کھولے جانے کی ضرورت پرزور دیا۔

صدر نے کہا کہ آزاد کشمیر میں ٹور ازم کی بے پناہ رُجحان موجود ہے۔ اسے ایک صنعت کا درجہ دینا وقت کی ضرورت ہے۔ وائس چانسلر نے صدر کو نیلم سب کیمپس سے متعلقہ پیش رفت سے بھی آگاہ کیا۔صدر مسعود نے کہا کہ جامعات میں میرٹ کو ہر صورت ملحوظ خاطر رکھا جائے۔ تقرریوں ، تبادلوں اور ترقیوں کو خالصتاً میرٹ پرکیا جائے ۔ اس طرح ہم آزاد کشمیر کی جامعات کو پاکستان اور خطے کی دیگر جامعات کے برابر لے آئیں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں