فاروق رحمانی کی جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ پر پابندی کی شدید مذمت

پیر 25 مارچ 2019 17:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2019ء) جموںوکشمیر پیپلز فریڈم لیگ کے چیئرمین محمد فاروق رحمانی نے کہاہے کہ بھارتی حکومت اپنے بھیانک اقدامات اور کالے قوانین کے ذریعے بدترین جموںوتشدد ڈھارہا ہے اور جموںوکشمیر لبریشن فرنٹ پر پابندی اس کی تازہ مثال ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محمد فاروق رحمانی نے اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں لبریشن فرنٹ پر پابندی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے اور بھارت نے آزادی پسند تنظیموں اور رہنمائوں پر ظالمانہ پابندیاں عائد کر دی ہیں ۔

انہوںنے کہاکہ بڑے پیمانے پر کریک ڈائونز اور تلاشی کی کارروائیوں اور نہتے کشمیری نوجوانوں کے بڑے پیمانے پر منظم قتل عام کی وجہ سے جموںوکشمیر کے مسلم اکثریتی تشخص کو ایک ہندو علاقے میںتبدیل کیاجارہا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے عالمی برداری پر زوردیا کہ وہ جموںوکشمیر میں بھارت کے ظالمانہ اور غیر جمہوری اقدامات کے خلاف ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ضروری اقدامات کرے۔

ادھر جموںوکشمیر تحریک مزاحمت کے ترجمان شبیر احمد زرگر نے ایک بیان میںکہاکہ جماعت اسلامی اور جموںوکشمیر لبریشن فرنٹ پر پابندی عائد کرنے سے بھارتی حکمرانوںکی سامراجی ذہنیت ظاہر ہوتی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ بھارت گزشتہ سات دہائیوںسے مسلسل جموںوکشمیر میں اپنی سامراجی پالیسی جاری رکھے ہوئے اور وہ جموںوکشمیرپر اپنے غیرقانونی اور غیر اخلاقی تسلط کو طول دے رہاہے۔ انہوںنے کہاکہ اس مقصد کیلئے بھارت نے کشمیری عوام کے خلاف کئی محاذوں پر بھرپورجنگ چھیڑ رکھی ہے اور کشمیر کو ایک قتل گاہ اور بڑے قید خانے میں تبدیل کردیاہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں