وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان سے چیئرمین کشمیر کمیٹی فخرامام کی کشمیر ہائوس میں ملاقات،

دونوں رہنماوںکا اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے مشترکہ اعلامیہ کا خیر مقدم حکومت پاکستان نے کشمیر کا مقدمہ بہترین انداز میں لڑا ہے، پاکستانی قوم، حکومت اور اپوزیشن سب کشمیر کے معاملے پر ایک اور اپنے بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، فخر امام

جمعرات 12 ستمبر 2019 21:04

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2019ء) وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان سے چئیرمین کشمیر کمیٹی فخرامام نے یہاں جموں و کشمیر ہائوس میں ملاقات کی، دونوں رہنماوں نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے مشترکہ اعلامیہ کا خیر مقدم کیا۔ راجہ فاروق حیدر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 58 ممالک کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے اندر ہندوستانی اقدامات کی مذمت کشمیریوں کی قربانیوں کا ثمر ہے۔

(جاری ہے)

چئیرمین کشمیر کمیٹی فخرامام نے کہا کہ حکومت پاکستان نے کشمیر کا مقدمہ بہترین انداز میں لڑا ہے، پاکستانی قوم، حکومت اور اپوزیشن سب کشمیر کے معاملے پر ایک اور اپنے بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ فخر امام نے مزید کہا کہ وزیراعظم پاکستان کے دورہ مظفرآباد سے ایل او سی کے اس پار انتہائی مثبت پیغام جائے گا۔ چئیرمین کشمیر کمیٹی نے کہا کہ کرفیو کو 39 دن ہو گئے، مقبوضہ کشمیر کے 80 لاکھ لوگوں کے متعلق اچھی خبریں نہیںہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کا جلسہ سیاسی نہیں خالصتا یکجہتی کے لیے ہے۔وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے اندر بدترین لاک ڈائون ہے، 80 لاکھ لوگوں کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں