وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدرکی شہباز شریف کو آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اجلاس سی آج خطاب کی دعوت

جمعرات 6 اگست 2020 17:11

وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدرکی شہباز شریف کو آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اجلاس سی آج خطاب کی دعوت
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2020ء) وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اجلاس سے (آج) جمعہ 7 اگست کو خطاب کی دعوت دی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم آزاد کشمیر کی طرف سے شہباز شریف کو لکھے گئے خط میں اس خواہش کا بھی اظہار کیا گیا ہے کہ شہباز شریف پاکستان کی دیگر اپوزیشن کا ایک ایک نمائندہ بھی اگر وفد میں شامل کریں تو یہ کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے ساتھ ساتھ بھارتی حکومت کے مذموم مقاصد کا ایک مؤثر جواب ہو گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں