پاکستان کا مقبوضہ کشمیر میں لیتھیم ذخائر کی نیلامی کے بھارتی اقدام پر تحفظات کا اظہار

جمعہ 29 مارچ 2024 18:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2024ء) پاکستان نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں دریاست ہونیوالے لیتھیم ذخائر کی نیلامی کے بھارتی اقدام پر اپنے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوج نے آج اپنی ہفتہ وار بریفنگ کے دوران کہا کہ بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر میں دریافت ہونے والے لیتھیم ذخائر کی نیلامی کرنے جا رہی ہے لیکن لیتھیم جیسی قیمتی دھات پر سب سے زیادہ کشمیریوں کا حق ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہم بھارت سے فوری طور پر ایسے منصوبوں کو روکنے اور قدرتی وسائل پر کشمیریوں کے حق کو تسلیم کرنے پر زور دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے پاکستان کو سخت تحفظات ہیں کہ کشمیریوں کی اس ملکیت اور قیمتی ذخیرے کیلئے مقبوضہ کشمیر سے باہر کی کارپوریشنز سے معاہدے کئے جائیں گے۔ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ قابض بھارتی انتظامیہ کی کشمیریوں کو ان کے قدرتی وسائل سے محروم کرنے کی کوششیں غیر قانونی ہیں، ہم بھارت سے فوری طور پر ایسے منصوبوں کو روکنے، کشمیریوں کے اپنے قدرتی وسائل پر حق کو تسلیم کرنے اور اس حق کے احترام پر زور دیتے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں