صدر تحریک انصاف آزاد جموں کشمیر و سابق وزیر اعظم سردار عبد القیوم نیازی کا ریاست گیر

بدھ 1 مئی 2024 22:23

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2024ء) صدر تحریک انصاف آزاد جموں کشمیر و سابق وزیر اعظم سردار عبد القیوم نیازی سے اسلام آباد ہائیکورٹ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی ۔صدر تحریک انصاف آزاد جموں کشمیر و سابق وزیر اعظم سردار عبد القیوم نیازی نے ریاست گیر "سفیر کشمیر عمران خان کو رہا کرو " مہم شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔

ان کا کہنا تھا کہ بھمبھر تا تاو بٹ تک سفیر کشمیر عمران خان کو رہا کرنے کیلئے پر امن احتجاجی ریلیاں ، کنونشنز اور مظاہرے کیے جائیں گے ،بانی چئیرمین عمران خان کی منظوری کے بعد ریاست گیر مہم کا باقاعدہ آغاز کریں گے ، عمران خان کشمیریوں کے سفیر ہیں ، انہوں نے ہمیشہ تمام عالمی فورمز پر کشمیریوں کیلئے بھرپور آواز بلند کی ، کشمیری اپنے محسن ، اپنے سفیر ، امت مسلمہ کے عظیم لیڈر کی رہائی کیلئے بھرپور آواز بلند کرتے رہیں گے ، عمران خان کے خلاف سیاسی انتقام پر کشمیریوں کو سخت کو تشویش ہے ،عمران خان کے خلاف کیسز کو لٹکایا جا رہا ہے ، مستحکم پاکستان ہی کشمیریوں کا مقدمہ جاندار انداز میں لڑ سکتا ہے ، ملک میں معاشی استحکام کیلئے سیاسی استحکام ناگزیر ہے ، عمران خان سمیت تمام قائدین کے خلاف جعلی کیسز ختم کیے جائیں اور انہیں رہا کیا جائے ۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی آزاد کشمیر عمران خان کی رہائی تک چین سے نہیں بیٹھے گی۔پی ٹی آئی آزاد کشمیر میں گراس روٹ لیول تک منظم کر دی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں