جھوٹے افتتاح اورجعلی منصوبے خواجہ آصف کونااہلی سے نہیں بچاسکتے،عثمان ڈار

نااہلی کی تلوارسرپر لٹکتے ہی وزیرخارجہ کواپنادفاع یادآگیا،،ذاتی مفادکیلئے کٹھ پتلی وزیراعظم کواستعمال کیاجائیگا تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار کی میڈیا سے گفتگو

اتوار 10 دسمبر 2017 16:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 دسمبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے کہا ہے کہ نااہلی کی تلوارسرپر لٹکتے ہی وزیرخارجہ کواپنادفاع یادآگیا،ذاتی مفادکیلئے کٹھ پتلی وزیراعظم کواستعمال کیاجائیگا، اتوار کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عثمان ڈار نے کہا کہ نااہلی کی تلوارسرپر لٹکتے ہی وزیرخارجہ کواپنادفاع یادآگیا اب ذاتی مفادکیلئے کٹھ پتلی وزیراعظم کواستعمال کیاجائیگا انہوں نے کہا اقامہ اورکرپشن سے تباہ شدہ ساکھ جعلی منصوبوں سے بحال نہیں ہوگی،جھوٹے افتتاح اورجعلی منصوبے بھی خواجہ آصف کونااہلی سے نہیں بچاسکتے۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ 25برسوں میں حلقے کی ترقی کیلئے کچھ نہیں کیاگیا،کرپشن پکڑے جانے کے خوف سے عوامی ہمدردی کاڈرامہ کیاجارہاہے،سیالکوٹ کے باشعورعوام اب کسی جھانسے میں آنے والے نہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں