اسلام آباد پولیس ، رینجرز اور حسا س ادروں کے افسران و جو انو ں کا تھا نہ شالیما ر کے علا قوں میں سرچ آپریشن

دوران سر چنگ16 مشتبہ افراد گرفتار ، شہریوں کو مشکوک سرگرمی یا مشکوک شخص دیکھنے پر فوری پولیس کو اطلاع دینے کی ہدایت

پیر 16 جولائی 2018 19:27

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2018ء) اسلام آباد پولیس ، رینجرز اور حسا س ادروں کے افسران و جو انو ں کا تھا نہ شالیما ر کے علا قوں ایف الیو ن اور دربا ر سید مزمل شاہ اور گردو نواح میں سر چ آ پر یشن، دوران سر چنگ16 مشتبہ افراد کو حر است میں لے کرتحقیقات شروع کر دی گئیں 150سے زائد گھر وں کو سر چ کیا گیا۔تفصیلا ت کے مطا بق گزشتہ روز اسلام آ باد پو لیس ،پا کستا ن رینجر ز اور سیکور ٹی اداروںکے افسران و جو انو ں نے کاتھا نہ شالیمار کے علا قوںایف الیو ن اور دربا ر سید مزمل شاہ اور گردو نواح میں سر چ آ پر یشن، پولیس نے 16 مشتبہ افراد کو حر است میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں،150سے زائد گھر وں کو سر چ کیا گیا، حر است میں لیے گئے مشتبہ افراد سے تحقیقات جا ری ہے ۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی آ پر یشز اسلام آ بادنجیب الر حمان بگو ی نے کہا کہ اس سر چ آ پر یشن کا مقصد اسلام آبا دمیں سکیورٹی کو فول پروف بنانا اور اسلام آباد کے شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے تاکہ کوئی شرپسند اپنے مذموم مقصد میں کامیاب نہ ہو سکے۔ انہو ں نے تمام ایس ایچ اوز کو ہد ا یت کی ہے کہ وہ سر چ آ پر یشن کوجا ری رکھیں چیکنگ کو مو ثر بنا ئیں اور اپنے علا قوں میں پٹر ولنگ کو مزید سخت کر یں ۔ انہوں نے تمام شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے علاقوں میں کہیں بھی کوئی مشکوک سرگرمی یا کوئی مشکوک شخص دیکھیں تو فوراً اسلام آباد پولیس کو اطلاع دیں۔ انہو ں نے مزید کہا کہ شہریو ں کے تعاون کے بغیر شہر کی سکیورٹی کو بہتر بنانا ممکن نہیں ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں