ڈی جی ایف آئی اے نے سب انسپکٹرز کی آسامیوں پر بھرتی کیلئے تحریری ٹیسٹ کے موثر اور بہتر انعقاد میں او ٹی ایس کی ناکامی کی اطلاعات کا نوٹس لے لیا

جمعہ 20 جولائی 2018 00:09

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2018ء) ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے بشیر میمن نے ایف آئی اے میں سب انسپکٹرز (گریڈ 14) کی خالی آسامیوں پر بھرتی کیلئے تحریری ٹیسٹ کے موثر اور بہتر طور پر انعقاد میں او ٹی ایس کی ناکامی کی اطلاعات کا سختی سے نوٹس لیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو جاری پریس ریلیز کے مطابق او ٹی ایس کی جانب سے سب انسپکٹر بھرتی کی غرض سے لئے گئے ٹیسٹ کے موثر انعقاد میں ناکامی کی نشاندہی سوشل میڈیا اور کئی دیگر ذرائع نے کی تھی جس پر ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے نے تمام زونل ڈائریکٹرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ ٹیسٹ میں بدانتظامی کے الزامات کی اپنے اپنے زون میں فوری طور پر تحقیقات کریں۔ انہوں نے اس ضمن میں رپورٹ جمعہ کو طلب کی ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں