عام انتخابات میں حصہ لینے والے ہزاروں امیدواروں کی جانب سے کی گئی انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں

11 ہزار 93 امیدوار انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے

جمعہ 20 جولائی 2018 19:26

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2018ء) عام انتخابات میں حصہ لینے والے ہزاروں امیدواروں کی جانب سے کی گئی انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں کی تفصیلات منظر عام پر آگئی ہیں جس کے مطابق اب تک 11 ہزار 93 امیدوار انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے مطابق مانیٹرنگ ٹیموں کی جانب سے خلاف ورزیوں پر 2330 امیدواروں کو شوکاز نوٹسز جاری کئے گئے ہیں۔

404 امیدواروں کو وارننگ جبکہ 43 امیدواروں کو جرمانے کئے گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق دو لاکھ 18 ہزار بڑے سائز کے بینرز ہٹائے گئے۔ پنجاب میں ایک لاکھ ، سندھ میں 70 ہزار، کے پی کے میں 45 ہزار جبکہ بلوچستان میں 3 ہزار بینرز ہٹائے گئے ہیں ۔ الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب میں ضابطہ اخلاق کی 5 ہزار 725 خلاف ورزیاں ہوئیں ، سندھ میں 3144 ، کے پی کے میں 2087 اور بلوچستان میں 147 خلاف ورزیاں ہوئیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں