میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد کے زیر اہتمام مون سون شجر کاری مہم (کل) شروع ہو گی

جمعرات 16 اگست 2018 17:56

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2018ء) میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد کے زیر اہتمام مون سون کی شجر کاری مہم (کل) جمعہ کو شروع ہو گی۔ شجر کاری مہم کا آغاز کرکٹ سٹیڈیم شکر پڑیاں سے ہوگا۔

(جاری ہے)

میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز، ڈپٹی میئر سید ذیشان نقوی، اعظم خان اور چوہدری رفعت کے علاوہ میٹرو پولیٹین کارپوریشن کے ارکین، کونسلرز اور سول سوسائٹی کے ارکین شجر کاری مہم کا افتتاح کریں گے۔ اس موقع بڑی تعداد میں پودے لگائے جائیں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں