16اگست کو اختتام پذیر ہونے والے ہفتے کے دوران کمبائنڈ گروپ کے لئے ایس پی آئی 228.60 پوائنٹس ریکارڈ کیا گیا، پاکستان بیورو برائے شماریات

جمعہ 17 اگست 2018 21:26

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2018ء) ملک میں کمبائنڈ گروپ کے لئے قیمتوں کے حساس اشاریہ (ایس پی آئی) پر مبنی افراط زر کی شرح میں 0.41 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق 16 اگست کو اختتام پذیر ہونے والے ہفتے کے دوران کمبائنڈ گروپ کے لئے ایس پی آئی 228.60 پوائنٹس ریکارڈ کیا گیا جو اس سے پچھلے ہفتے 229.55 پوائنٹس تھا۔

گزشتہ سال کہ اسی ہفتے کے مقابلے میں کمبائنڈ گروپ کے لئے ایس پی آئی میں 4.18فیصد اضافہ ہواہے۔ ہفتہ وار افراط زر کا تعین 17 شہری مراکز میں 53 اشیائے ضروریہ کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔اسی طرح ملک میں کم آمدنی والے طبقہ کے لئے افرط زر کی شرح میں 0.4 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے، اوسطا 8 ہزار روپے ماہانہ تک کی آمدنی والے طبقہ کے لئے قیمتوں کا حساس اشاریہ (ایس پی آئی) 217.55 پوائنٹس سے کم ہو کر 216.68 پوائنٹس ہو گیا۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ 8001 روپے سی 12000 روپے، 12001 روپے سے 18000 روپے، 18001 روپے سے 35000 روپے اور اس سے زائد ماہانہ آمدنی کے حامل مختلف گروپوں کے لئے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں بالترتیب 0.4فیصد، 0.42 فیصد، 0.43 فیصد اور 0.41 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ اس دوران 9اشیائے ضروریہ کی اوسطا قمیتوں میں کمی اور 18 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ دیگر 26 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں