آئی ٹی پی ملک بھر میں ایک ماڈل فورس کی حیثیت رکھتی ہے،

ڈرائیونگ ٹیسٹ میں میرٹ کو ملحوظ خاطر رکھا جائے، آئی ٹی پی افسران دوران ڈیوٹی شہریوں کے ساتھ مہذب طریقے سے پیش آئیں ،ایس ایس پی ٹریفک فرخ رشید

منگل 25 ستمبر 2018 22:12

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2018ء) ایس ایس پی ٹریفک اسلام آباد فرخ رشید نے کہا ہے کہ آئی ٹی پی ملک بھر میں ایک ماڈل فورس کی حیثیت رکھتی ہے، ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے آنے والے شہریوں کو مساوی سہولیات فراہم کی جائیں، ڈرائیونگ ٹیسٹ میں میرٹ کو ملحوظ خاطر رکھا جائے، آئی ٹی پی افسران دوران ڈیوٹی شہریوں کے ساتھ مہذب طریقے سے پیش آئیں اور بلاامتیاز قانون کے نفاذ کو یقینی بنائیں، ایجوکیشن ونگ روڈ پر زیادہ سے زیادہ شہریوں کو ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی کے متعلق آگاہی فراہم کریں۔

اسلام آباد ٹریفک پولیس کی طرف سے جاری تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ٹریفک فرخ رشید نے ٹریفک ہیڈ کوارٹر کے شعبہ جات بالخصوص ڈیجیٹل ڈرائیونگ لائسنس ون ونڈو ہال، ڈرائیونگ ٹیسٹ ایریا، آئی ٹی پی ریڈیو ایف ایم 92.4 کی انسپکشن کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایس ایس پی ٹریفک فرخ رشید نے سٹاف کو خصوصی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد ٹریفک پولیس ملک بھر میں ایک ماڈل فورس کی حیثیت سے جانی جاتی ہے لہذا آئی ٹی پی افسران کو چاہیے کہ ٹریفک افسران دوران ڈیوٹی شہریوں کے ساتھ مہذب طریقے سے پیش آئیں، اسلام آباد ٹریفک پولیس ایک مثالی پولیس ہے جو کہ نا صرف پاکستان بلکہ بین الاقوامی سطح پر قابل مثال ہے، قابل ذکر ڈرائیونگ لائسنس ون ونڈو ہال اپنی مثال آپ ہے جس سے ڈرائیونگ کے حصول کیلئے آنے والے لوگوں کو ہر ممکن سہولیات ایک چھت تلے فراہم کی جاتی ہیں ہمارا مشن روڈ کے ساتھ ساتھ اپنی پیشہ وارانہ صلاحیت کو عوام کی خدمت کے لئے مہیا کرنا ہے ایجوکیشن ٹیم کومزید ہدایات جاری کیں کہ آئی ٹی پی کے افسران روڈ پر بلاامتیاز قانون کے نفاذ کو بھی یقینی بنائیں شہریوں کو ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی کے متعلق آگاہی کی فراہمی کو یقینی بنائیں تا کہ اسلام آباد کو حادثات سے پاک شہر بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں