احتساب عدالت کے جج ارشد ملک اور واجد ضیاء کے درمیان دلچسپ مکالمہ

پیر 15 اکتوبر 2018 21:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اکتوبر2018ء) احتساب عدالت کے جج ارشد ملک اور پانامہ جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا کے درمیان اصل دستاویزات پر زبردست مکالمہ ہوا، ارشد ملک نے واجد ضیا سے پوچھا کہ اگر کوئی گواہ اصل دستاویزات اپنے پاس رکھے اورکیس فارغ ہو جائے تو کیا فائدہ واجد ضیا نے کہا پہلے دو ریفرنس میں یہ دستاویزات عدالت نے دیکھ کر واپس کر دی تھیں، اس پر ارشد ملک نے کہا کہ ہمیں پتہ ہے کہ آپ نے یہ دستاویزات سپریم کورٹ میں جمع کروانا آتی ہیں، واجد ضیا نے جواب دیا آپ مجھ سے بہتر قانون جانتے ہیں، جج ارشد ملک نے یو اے ای حکام کی طرف سے آنے والے جواب پر عدالتی تصدیق ثبت کردی عدالتی مہر سے دستاویز کے اصل ہونے کی قدر اور بھی بڑھ جاتی ہے۔ وقار)

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں