اسلام آباد کے تھانہ کراچی کی حدود میں جعلی ڈالرز کی فروخت کا انکشاف

منگل 16 اکتوبر 2018 23:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2018ء) اسلام آباد کے تھانہ کراچی کی حدود میں جعلی ڈالرز کی فروخت کا انکشاف ہوا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق نو سرباز نے جعلی ڈالرز دے کر اوورسیز پاکستانی کو تین قیمتی موبائلز سے محروم کر دیا۔

(جاری ہے)

نوسر باز شخص نے انٹرنیٹ پر اشتہار دیکھ کر اوورسیز پاکستانی سے رابطہ کیا اور پمز ہسپتال ایمر ایجنسی میں اوورسیز پاکستانی عمر حیات سے ملنے آیا۔ اوورسیز پاکستانی عمر حیات کی والدہ آئی سی یو میں داخل ہیں۔نوسر باز نے تین موبائلز کے عوض 2100 ڈالر اوورسیز پاکستانی کو دیئے اور موبائل لے کر رفو چکر ہوگیا تاہم چیک کرانے پر ڈالرز جعلی نکلے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں