مہمند ڈیم کی تعمیر کے لئے زمین کی خریداری کا عمل جلد شروع کر دیا جائے گا ،ْچیئر مین واپڈا

مہمند ڈیم کی تعمیر کے لئے زمین کی جلد خریداری اور متاثرین کی آباد کاری ترجیحی ٹاسک ہیں ،ْ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ مزمل حسین

جمعرات 18 اکتوبر 2018 22:38

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2018ء) چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ مزمل حسین نے کہا ہے کہ مہمند ڈیم کی تعمیر کے لئے زمین کی خریداری کا عمل جلد شروع کر دیا جائے گا، مہمند ڈیم کی تعمیر کے لئے زمین کی جلد خریداری اور متاثرین کی آباد کاری ترجیحی ٹاسک ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق ڈیمز عملدرآمد کمیٹی کے زیرِ صدارت ذیلی کمیٹیوں کا اجلاس میں پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے چیئرمین واپڈا نے کہا کہ متاثرین کی آباد کاری کے ضمن میں ترقیاتی منصوبوں کے علاوہ پراجیکٹ ایریا میں لوگوں کی ترقی اور خوشحالی کیلئے تعلیم، صحت اور پینے کے پانی کی فراہمی کے لئے متعدد دیگر سکیموں کو بھی تمام فریقین کی مشاورت سے حتمی شکل دی جا رہی ہے۔

ذیلی کمیٹیوں کی رپورٹس کا جائزہ لیتے ہوئے اٴْنہوں نے اِس بات پر زور دیا کہ دونوں کمیٹیاں اپنی ذمہ داریوں کو سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی ڈیمز عملدرآمد کمیٹی کی رپورٹ میں درج ٹائم لائن کے مطابق پایہ تکمیل کو پہنچائیں۔

(جاری ہے)

ڈیمز عملدرآمد کمیٹی نے بتایا کہ چیف سیکرٹری گلگت بلتستان اور ذیلی کمیٹی کے سربراہ نے اٴْنہیں اِس بات کی یقین دہانی کرائی ہے کہ متاثرین کی آباد کاری اور بقیہ زمین کی خریداری کے لئے اگلے دو روز میں جامع سفارشات پیش کی جائیں گی۔

مہمند ڈیم کیلئے زمین کی خریداری اور متاثرین کی آباد کاری کیلئے ذیلی کمیٹی کے اِجلاس میں ذیلی کمیٹی کے سربراہ اور خیبر پختونخوا کے سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نے بتایا کہ مہمند ڈیم کی تعمیر کے لئے زمین کی خریداری کا عمل ہدف کے مطابق مرحلہ وار مکمل کیا جائے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں