قوم سوال کر رہی ہے علیمہ خان کے پاس بیرونی ملک پراپرٹی خریدنے کیلئے پیسہ کہاں سے آیا ،عامر فدا پراچا

فیاض چوہان کی حیثیت نالہ لئی کی مینڈکی سے زیادہ نہیں،صوبائی وزیر اطلاعات کے بیان پر ردعمل

بدھ 14 نومبر 2018 22:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 نومبر2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری کے ترجمان عامر فدا پراچا نے کہا ہے کہ فیاض چوہان کی حیثیت نالہ لئی کی مینڈکی سے زیادہ نہیں۔ وہ صدر آصف علی زرداری پر الزام تراشی کرکے عمران نیازی اور ان کی ہمشیرہ علیمہ نیازی کی پکڑی جانے والی چوری پر پردہ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

فیاض چوہان کی بیان بازی پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے عامر فدا پراچا نے کہا کہ قوم سوال کر رہی ہے کہ علیمہ خان کے پاس بیرونی ملک پراپرٹی خریدنے کے لئے پیسہ کہاں سے آیا علیمہ خان کو بتانا ہوگا کہ ان کے ذرائع آمدنی کیا ہیں خریدی جانے والی پراپرٹی کرپشن کا کرشمہ ہے یا چندہ چوری کی داستان۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں منظر عام پر آنے والی کرپشن علیمہ نیازی کی امیری کا راز فاش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شیدا ٹلی، فساد چوہدری اور نالہ لئی کی مینڈکی کی اچھل کود عمران نیازی کی کرپشن پر پردہ نہیں ڈال سکتی۔ن ۔۔طارق ورک

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں