وفاقی پولیس کا منشیا ت فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈائون

تعلیمی اداروں میں منشیا ت سپلا ئی کر نیو الے منشیا ت فروش سمیت 8ملزمان کو گرفتار،بھاری مقدار میں افیو ن ، چرس ، ہیر وئن ، آ ئس ، مال مسروقہ اور اسلحہ بر آمد

پیر 19 نومبر 2018 18:08

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2018ء) وفاقی پولیس نے منشیا ت فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف بڑے پیمانے پرجاری کریک ڈاون کے دوران تعلیمی اداروں میں منشیا ت سپلا ئی کر نیو الے منشیا ت فروش سمیت 08ملزمان کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں افیو ن ، چرس ، ہیر وئن ، آ ئس ، مال مسروقہ اور اسلحہ معہ ایمو نیشن بر آمد کر لیا، ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد وقارالد ین سید نے تما م ایس ایچ اوز کو ہد ایا ت جا ری کر تے ہو ئے کہا کہ جر ائم پیشہ عناصر اور منشیا ت فروشوں کے خلا ف کر یک ڈائون کر تے ہو ئے ان کی گرفتار ی کو یقینی بنا ئیں ،انہو ں نے کہاکہ منشیا ت فروشی جیسے مکر وہ دھند ہ کو کسی بھی صورت بر داشت نہیں کیا جاسکتا ایسے گھنا ئو نے جر ائم کے مرتکب افرادکے خلاف بلا تا خیر سخت کا رروائی کی جا ئیگی۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطا بق آئی جی اسلام آ باد محمد عامر ذوالفقارخا ن کی خصوصی ہد ایا ت پر ایس ایس پی آ پر یشنز اسلا م آ باد وقار الدین سید نے تما م پولیس افسران کو جر ائم پیشہ کے خلاف سخت کا رروائیوں کا حکم دیا ، جس پرتھانہ ترنول پولیس دوران چیکنگ جڑواں شہروں کے تعلیمی اداروں میں منشیات فروشی میں ملوث ملزم بخت منیر ولد شاہ منیر سکنہ صوابی حال شاہین آباد اسلام آباد کو گرفتار کر لیا ہے ،ملزم کے قبضہ سے لاکھو ں روپے مالیت کی 500گرام آئس اور دو کلو گرام افیون برآمدہوئی ہے ،دوران تفتیش ملزم نے بتایا کہ وہ ایک سال سے اسلام آباد میں رہ رہا ہے اور منشیات پشاور سے لاکر جڑواں شہروں میں فروخت کرتا ہے ،ملزم نے مزید بتایا کہ اس سے طلباء بھی منشیات خریدتے ہیں، جبکہ ملزم عظمت اللہ سے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن بر آمد کر لیا۔

سی آئی اے پولیس نے ملزم جا ر ج خا ن کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 1کلو 350گر ام چرس اور 75گر ام ہیر وئن بر آمد کرلی۔ جبکہ ملزم اسد خا ن سے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا، تھا نہ انڈ سٹر یل ایر یا پولیس نے دو ملزمان ضیا ء الحق اور ارشد محمود کو گرفتار کرکے ان سے 02پسٹل معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا، تھا نہ کورال پولیس نے ملزم محمد رضو ان سے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا، ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدما ت درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ،ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد وقار الدین سید نے کہا کہ منشیا ت فروشوں کے خلا ف کر یک ڈائون جا ری ہے ۔

انہو ں نے تما م پولیس افسران کو ہدایت جار ی کر تے ہو ئے کہا کہ جر ائم پیشہ عناصر کے خلا ف کر یک ڈائون کر تے ہو ئے ان کی گرفتار ی کو یقینی بنا ئیں تا کہ شہر یو ں کو ریلیف مہیا کیا جا سکے۔ انہو ں نے تما م ایس ایچ اوز کو ہد ایا ت جا ری کر تے ہو ئے کہا کہ منشیا ت فروشی کے دھند ے میں ملو ث افراد کے خلاف کر یک ڈائو ن کیا جا ئے اور ایسے افراد کے خلاف مقدمات درج کیے جا ئیں جومعاشرے کا امن وسکون بر با د کر نے پر تلے ہو ئے ہیں انہوں نے کہا کہ جر ائم کے انسداد کے لیے ٹھو س اقدامات کیے جا ئیں ،پٹرولنگ کو مزید سخت کیا جائے۔ شہر یو ں کے جا ن و ما ل کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے اس میں کسی قسم کی غفلت لا پر واہی بر داشت نہیں کی جا ئے گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں