منشیات سے پاک معاشرہ ہی ترقی کی ضمانت ہے، سردارعلی محمد خان مہر

پاکستان کو منشیات سے پاک کرنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں ، لعنت کے خاتمے کیلئے خطے کے تمام ممالک کو مل کر کام کرنا ہوگا،وفاقی وزیر کا افغانستان، ایران اور پاکستان کے سہ فریقی پروگرام کے سینئر حکام کے 13ویں اجلاس سے خطاب

منگل 11 دسمبر 2018 22:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2018ء) وفاقی وزیر برائے انسداد منشیات سردارعلی محمد خان مہر نے کہا ہے کہ منشیات سے پاک معاشرہ ہی ترقی کی ضمانت ہے، پاکستان کو منشیات سے پاک کرنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں ، لعنت کے خاتمے کیلئے خطے کے تمام ممالک کو مل کر کام کرنا ہوگا۔وفاقی وزیر سردار علی محمد خان مہر نے یہ بات منگل کو افغانستان، ایران اور پاکستان کے سہ فریقی پروگرام کے سینئر حکام کے 13ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔

اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت انسداد منشیات فورس کے ڈائریکٹرجنرل میجر جنرل عارف ملک نے کی جبکہ افغانستان اور ایران کے وفود کی قیادت دونوں ممالک کے متعلقہ محکموں کے ڈائریکٹرجنرلز نے کی ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ منشیات سے پاک معاشرہ ہی ترقی کی ضمانت ہے ،پاکستان کو منشیات سے پاک کرنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بچوں کے سنہرے مستقبل کیلئے منشیات کا خاتمہ ہماری اہم ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ منشیات کے خاتمے کیلئے خطے کے تمام ممالک کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے منشیات کے خاتمے کے حوالے سے اقدامات کو عالمی سطح پر سراہا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ منشیات کی سمگلنگ روکنے کیلئے معلومات کے تبادلے اور سرحدی انتظام کو مزید مؤثر بنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایران اور افغانستان منشیات کی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے مل کرکام کر رہے ہیں۔

قبل ازیںایران اور افغانستان کے وفود کا خیر مقدم کرتے ہوئے وفاقی سیکرٹری برائے وزارت انسداد منشیات عارف نواز خان نے کہا کہ اس کانفرنس میں علاقائی نمائندے علاقائی تعاون کے ان مختلف انتظامات پر ہونے والی پیشرفت پر غور کرینگے جن پر سہ فریقی پروگرام کے تحت تینوں ممالک اتفاق کرچکے ہیں، ان میں معلومات کے تبادلے منصوبہ بندی اور منشیات کی روک تھام کی سرگرمیوں اور سرحدی رابطہ دفاتر کے قیام سمیت علاقائی سطح پر اقدامات بہتر بنانا ہے۔

اس موقع پر یو این او ڈی سی کے نمائندے سیزر گورڈس نے کہا کہ اشتراک عمل کی اس سٹرٹیجک کاروائی کے فریم ورک کے تحت بڑے پیمانے پر منشیات کی آمد ورفت کے تدار ک کیلئے علاقائی پارٹنرشپ کا استحکام زندگیاں بچانے اور ان کا معیار بہتر بنانے کے اہم ذریعہ کا کام دے سکتا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں