جدید ٹیکنالوجی کا استعمال بڑھا کر موجودہ ٹیکس نظام کو ٹیکس دہندگان کیلئے آسان اور سازگار بنایا جائے گا ، محمد حماد اظہر

ایف بی آر کی کارکردگی کو بہتر کرنے اور ٹیکس دہندگان و محکمہ ٹیکس کے درمیان براہ راست تعلق کوکم سے کم کرنے کا سب سے بہتر طریقہ جدید ٹیکنالوجی کو متعارف کرانا ہے،وزیرمملکت کی وفد سے بات چیت

بدھ 19 دسمبر 2018 18:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 دسمبر2018ء) وزیر مملکت برائے ریونیو محمد حماد اظہر نے اسلام آباد رئیل اسٹیٹ ایجنٹس ایسو سی ایشن کے صدر سردار طاہر اور ندیم گجر کی قیادت میں آئے وفد سے ملاقات کرتے ہو ئے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کا استعمال بڑھا کر موجودہ ٹیکس نظام کو ٹیکس دہندگان کیلئے آسان اور سازگار بنایا جائے گا ایف بی آر نے 12لاکھ ٹیکس دہندگان کو نوٹس جاری کر کے اچھا اقدام نہیں اٹھایا کیونکہ اس سے ٹیکس دہندگان کو پریشانی لاحق ہوئی ہے ایف بی آر کی کارکردگی کو بہتر کرنے اور ٹیکس دہندگان و محکمہ ٹیکس کے درمیان براہ راست تعلق کوکم سے کم کرنے کا سب سے بہتر طریقہ جدید ٹیکنالوجی کو متعارف کرانا ہے اور حکومت اس مقصد کیلئے پوری کوشش کر رہی ہے تا کہ ٹیکس دہندگان میں خوف و ہراس کی فضاکو ختم کیا جائے ایف بی آر کے پالیسی سازی اور ٹیکس جمع کرنے کے شعبوں کو الگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ آڈٹ شعبے کو بھی ایف بی آر سے الگ کر کے براہ راست وزیراعظم آفس کے ساتھ منسلک کیا جائے گا تا کہ آڈٹ شعبے کی وجہ سے ٹیکس دہندگان کو غیر ضروری مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

(جاری ہے)

صدر اسلام آباد رئیل اسٹیٹ ایجنٹس ایسو سی ایشن سردار طاہر محمود نے کہا کہ ٹیکس کے نظام میں بنیادی تبدیلیاں کر کے اسے متوازن بنایا جائے کاروباری برادری سے صرف ٹیکس نہ لیا جائے بلکہ انھیں سہولت بھی دی جائے ٹیکس پیئرز اور بڑے اداروں کو جن کے ساتھ ہزاروں لوگوں کا کاروبار وابستہ ہے ہراساں نہ کیا جائے موجودہ حکومت نے ایف بی آر میں متعدد اصلاحات کی ہیں مگر اس عمل کو تیزی سے پایہ تکمیل تک پہنچانے کی ضرورت ہے ٹیکس کا نظام بہتر بنانے سے کروڑوں افراد غربت کی دلدل سے نکل جائیں گے ملک میں بالواسطہ ٹیکسوں کی تناسب نوے فیصد تک جا پہنچا ہے جس سے عوام متاثر ہورہے ہیں ٹیکس گزاروں کا اعتماد بحال کرنے کی ضرورت ہے تاکہ انکے اور ایف بی آر کے مابین دوریاں کم ہو سکیں جسکے بغیر ملکی ترقی ممکن نہیں ہو سکتی۔

وفد میں عابد خان،ندیم گجر سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں