دونوں ملکوں کے عوام کو مزید قریب لانے میں یوتھ ایکسچینج پروگرام کا اہم کردار ہے

جاپان کے ناظم الامور یوسوکو شیندو کی یوتھ ایکسچینج پروگرام کے تحت پاکستانی طلباء کی جاپان روانگی سے قبل بریفنگ

جمعرات 17 جنوری 2019 22:46

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) پاکستان میں جاپان کے ناظم الامور یوسوکو شیندو نے کہا ہے کہ دونوں ملکوں کے عوام کو مزید قریب لانے میں یوتھ ایکسچینج پروگرام کا اہم کردار ہے۔یہ بات انہوں نے جمعرات کو یہاں یوتھ ایکسچینج پروگرام کے تحت پاکستانی جامعات کے آٹھ رکنی طلباء کے وفد کو جاپان روانگی سے قبل بریفنگ دیتے ہوئے کہی۔

پاکستانی طلباء جاپان۔

(جاری ہے)

سارک نیٹ ورک ایکسچینج پروگرام کے تحت جاپانی جکومت کی دعوت پر روانہ ہو رہے ہیں۔اس پروگرام کے تحت کراچی سے ہائی سکول کے 12طلباء پر مشتمل وفد جاپان کے کامیاب دورے کے بعد حال ہی میں پاکستان واپس پہنچ چکا ہے۔ جاپانی ناظم الامور نے تقریب کے دوران منتخب پاکستانی طلباء کو سفری دستاویزن حوالے کیں۔انہوں نے اس موقع کہا یوتھ ایکسچینج پروگرام دونوں ملکوں کے عوام کو مزید قریب لانے کا انتہائی اہم پلیٹ فارم ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں