پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی حدود میں 291 بجلی چور پکڑے گئے

جمعرات 17 جنوری 2019 23:55

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) کی حدود میں 291 بجلی چور پکڑے گئے۔ پاور ڈویژن کے ترجمان کے مطابق بنوں اور مردان سرکل میں پیسکو کی بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

(جاری ہے)

ایک دن میں بدھ کو 291 کیس پکڑے گئے جس پر لاکھوں روپے کے جرمانے عائد کئے گئے ہیں اور متعلقہ اہلکاروں نے کئی غیر قانونی ٹرانسفارمر اتار لئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں