حکومت نے صوبہ پنجاب میں پانچ ڈیم بنانے کی منصوبہ بندی کر لی

پیر 21 جنوری 2019 14:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2019ء) حکومت نے صوبہ پنجاب میں پانچ ڈیم بنانے کی منصوبہ بندی کرلی ہے، ان ڈیموں میں اکھوڑی ڈیم، چینوٹ ڈیم، پاپن ڈیم، مرنگ ڈیم اور گھبیر ڈیم شامل ہیں۔ وزرات آبی ذرائع کے مطابق ان پانچ ڈیموں میں سے اکھوڑی ڈیم، دریائے ہرو پر اٹک میں بنایاجائے گا۔

(جاری ہے)

اس ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش 6 ملین ایکڑ فٹ ہوگی جبکہ چینوٹ ڈیم دریائے چناب اور چناب نگر کے درمیان بنایاجائے گا، اس ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش.85 0 ملین ایکڑ فٹ ہوگی۔

اسی طرح مرنگ ڈیم راجن پورسے 116 کلومیٹر کے فاصلے پر کھانہ نالہ پر بنایاجائے گا۔ اس ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش 0.600 ملین ایکڑ فٹ ہوگی۔ ادھر گھبیر ڈیم تلہ گنگ میں بنایاجائیگا اوراس ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش 0.066 ملین ایکڑ فٹ ہوگی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں