ہائی کورٹ نے نور آدم خان کی گمشدگی کے معاملہ پر آئی جی اسلام آباد اور وزارت دفاع سے جواب طلب کرلیا

جمعرات 24 جنوری 2019 17:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2019ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے نور آدم خان کی گمشدگی کے معاملہ پر آئی جی اسلام آباد اور وزارت دفاع سے جواب طلب کرلیا ۔ جمعرات کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں نور آدم خان کی گمشدگی کے معاملہ کی سماعت جسٹس محسن اخترکیانی نے کی۔ سماعت کے دور ان درخواست گزار کی جانب سے شیرافضل ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے ۔

(جاری ہے)

وکیل درخواست گزار نے کہاکہ نور آدم خان کو آئی آئی نے اغوا کیا۔وکیل درخواست گزار نے کہاکہ کچھ عرصے کے بعد آئی ایس آئی نے آدم خان کو رہا کردیا۔وکیل درخواست گزار نے کہاکہ کچھ عرصے بعد آئی ایس آئی نے آدم خان کو دوبارہ اپنی تحویل میں لے لیا۔ دلائل سننے کے بعد عدالت نے آئی جی اسلام آباد اور وزارت دفاع سے جواب طلب کر تے کہاکہ شہریوں کو لاپتہ کرنا آئین پاکستان کے خلاف وردی ہے۔ بعد ازاں کیس کیس کی سماعت 27 فروری تک ملتوی کردی گئی

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں