یورپین فری ٹریڈ ایسوسی ایشن کا پاکستان کے ساتھ فری ٹریڈ معا ہدے کی خواہش کا اظہا ر

ہفتہ 23 فروری 2019 21:51

اسلام آبار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 فروری2019ء) چار ممالک کے بلاک یورپین فری ٹریڈ ایسوسی ایشن نے پاکستان کے ساتھ فری ٹریڈ معاہدہ کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ناروے،سویٹزرلینڈ ،آئس لینڈ اور لگسمبرگ پر مشتمل بلاک نے پاکستان کے ساتھ تجارتی معاہدہ کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے اس حوالے سے جینیوا میں پاکستانی حکام اور EFTA کے حکام کے درمیان رابطہ ہوا ہے اور وزارت تجارت کے حکام نے ان ممالک کے ساتھ FTA سائن کرنے کے حوالے سے کام شروع کر دیا ہے اس وقت دونوں فریقین کے مابین باہمی تجارت 573 ملین ڈالر ہے اس میں پاکستان کی ایکسپورٹ 218 ملین ڈالر جبکہ ان 4 ممالک پر مشتمل بلاک کی برآمدات 355 ملین ڈالر ہے ذرائع نے بتایا ہے کہ یہ چار ممالک دنیا کے مختلف ممالک سے 360 ارب ڈالر کی مصنوعات درآمد کرتے ہیں لیکن بدقسمتی سے اس میں پاکستان کا حصہ صرف .0 7 فیصد ہی ہے پاکستان ان ممالک کو ٹیکسٹائل کی مصنوعات۔

(جاری ہے)

ملبوسات برآمد کرتا ہے جبکہ یہ ممالک فارماسوٹیکل مشینری گھڑیاں اورقیمتی پتھر درآمد کرتا ہے۔ دونوں فریقین نے اس سے قبل 2012 میں آپس میں تاون بڑھانے کے لیے دستخط کیے تھے EFTA نے یوپی ممالک کے علاوہ 39 ممالک کے ساتھ معاہدہ سائن ہو چکا ہے حال ہی میں EFTA نے انڈونیشا کے ساتھ جامع معاشی ایگریمنٹ سائن کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں