اسلام آباد ٹریفک پولیس کا ون ویلنگ کرنے والے موٹرسائیکل سواروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

دو ماہ کے دوران سینکڑوں موٹر سائیکل تھانوں میں بند ،قانون پر عملداری کے لئے سپیشل سکواڈ تشکیل

پیر 18 مارچ 2019 23:16

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2019ء) اسلام آباد ٹریفک پولیس کا ون ویلنگ کرنے والے موٹرسائیکل سواروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،،گزشتہ2 ماہ کے دوران سینکڑوں موٹر سائیکل تھانوں میں بند ،قانون پر عملداری کے لئے سپیشل سکواڈ تشکیل ،،ایس ایس پی ٹریفک فرخ رشیدنے کہا ہے کہ شہری اپنے بچوں کو ون ویلنگ والی موٹر سائیکل ہرگز استعمال نہ کرنے دیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ٹریفک پولیس نے موٹر سائیکل استعمال کرنے والے شہریوں کے جان و مال کے تحفط کویقینی بنانے اور ان کو حادثات سے محفوظ رکھنے کے لئے خصوصی اقدامات کئے ہیں،اسی سلسلے میں ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے اسلام آباد ٹریفک پولیس نے گزشتہ2 ماہ کے دوران سینکڑوں موٹرسا ئیکل تھانوں میں بند کر دیں ،اس کے ساتھ دوران بغیر ہیلمٹ،سائیڈ مررز،خراب ہیڈ لائٹس،ریر لائٹس اورانڈیکیٹرز موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف بھی قانون کے مطابق کاروائی کی جا رہی ہے ،اور ہزاروں موٹر سائیکلوں کو چالان ٹکٹ اور جرمانہ کیا گیا، ایس ایس پی ٹریفک نے اس مہم کے لئے خصوصی سکواڈ تشکیل دیئے ہیں جو کہ اسلام آباد کے مختلف چوکوں اور شاہراہوں پر ناکہ جات لگا کر قانون پر عملدرآمد کو یقینی بنا رہے ہیں ، ایس ایس پی ٹریفک فرخ رشیدنے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ والدین اپنے بچوں کو ون ویلنگ والی موٹر سائیکل ہرگز استعمال نہ کرنے دیں تا کہ حادثات میںہر ممکن کمی لائی جا سکے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں