انوکھے لاڈلے کو کھیلنے کے لئے ملک دیدیا گیا ہے ، نیئر بخاری

عمران خان کی اپنی سوچ مرغی اور انڈے تک محدود ہے ،وہ اپنی نا اہلی چھپانے کے لئے مرغیوں کی قربانی دے رہے ہیں ،بیان

جمعہ 19 اپریل 2019 23:36

انوکھے لاڈلے کو کھیلنے کے لئے ملک دیدیا گیا ہے ، نیئر بخاری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر بخاری نے کہا ہے کہ انوکھے لاڈلے کو کھیلنے کے لئے ملک دیدیا گیا ہے ،عمران خان کی اپنی سوچ مرغی اور انڈے تک محدود ہے ،وہ اپنی نا اہلی چھپانے کے لئے مرغیوں کی قربانی دے رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر بخاری نے کہا کہ عمران خان اپنی نا اہلی چھپانے کیلئے مرغیوں کی قربانی دے رہے ہیں ان کی اپنی سوچ مرغی اور انڈے تک محدود ہے ۔

انہوں نے کہا کہ انوکھے لاڈلے کو کھیلنے کے لئے ملک دیدیا گیا ہے ،ملک اور معیشت جادو سے نہیں چلتے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان جادو سے نہیں دھاندلی سے اقتدار میں آئے ہیں، جب کپتان ہی نالائق ہو تو ان کی ٹیم کیسی ہوگی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں