بنوں اور شمالی وزیرستان میں دو مزید پولیو کیسز کی تصدیق

رواں سال پولیو کیسز کی تعداد آٹھ ہوگئی، والدین بچوں کو پولو کے قطرے پلانے سے انکار کریں گے وہاں بیماری موجود رہے گی۔ پوری دنیا میں اس ویکسین سے پولیو کا خاتمہ ہوا ہے، بابر بن عطاء

منگل 23 اپریل 2019 21:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2019ء) کے پی کے کے ضلع بنوں اور شمالی وزیرستان میں دو مزید پولیو کیسز کی تصدیق ‘ رواں سال پولیو کیسز کی تعداد آٹھ ہوگئی۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے پولیو بابر بن عطاء کے مطابق جہاں والدین بچوں کو پولو کے قطرے پلانے سے انکار کریں گے وہاں بیماری موجود رہے گی۔ پوری دنیا میں اس ویکسین سے پولیو کا خاتمہ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق منگل کے روز کے پی کے کے ضلع بنوں اور ضلع شمالی وزیرستان میں دو نئے پولیو کیسز سامنے آنے کے بعد 2019 ء میں تعداد آٹھ ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

ضلع بنوں کے علاقے کوہاٹ میں ڈھائی ماہ کے حمزہ جبکہ میرانشاہ کے علاقے شمالی وزیرستان میں دو سالہ رضیہ نامی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے پولیو بابر بن عطا کے مطابق تین ہفتے قبل دونوں بچوں کے نمونے قومی ادارہ صحت میں موجود پولیو لیبارٹری کو موصول ہوئے تھے جن میں پولیو وائرس کی آج تصدیق ہوگئی ہے ان کا کہنا تھا کہ جن علاقوں میں والدین بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کریں گے وہاں بیماری موجود رہے گی ۔

جو پولیو ویکسین جاری مہم میں استمعال ہورہی ہے اس سے پوری دنیا میں پولیو کا خاتمہ ہوا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں