نابینا سول جج کا تین ماہ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ ،متعدد کیسز نمٹادئیے

منگل 23 اپریل 2019 23:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2019ء) پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار متعین ہونے والے نابینا سول جج نے تین ماہ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے متعدد کیسز نمٹادئیے۔سول جج یوسف سلیم نے اپنی تعیناتی کے ابتدائی 3 ماہ میں 20 کیسز کا فیصلہ سنا کر تاریخ رقم کردی ۔ یوسف سلیم بے پناہ دشواریوں کا سامنا کرکے اس عہدے تک پہنچے۔

(جاری ہے)

یوسف سلیم کو نابینا ہونے کی وجہ سے سول ججز کے انٹرویوزمیں شامل نہیں کیا گیا تھا تاہم اس وقت کے چیف جسٹس ثاقب نثار نے اپیل پر معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے ہائی کورٹ کی سلیکشن کمیٹی کو یوسف سلیم کا انٹرویو کرنے کا حکم دیا تھا۔انٹرویو میں کامیابی کے بعد یوسف سلیم نے 20 جنوری 2019 کو عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد سے تاریخ ساز کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں