سی ڈی اے کی انسداد تجاوزات مہم، جی سیون کھڈا مارکیٹ اور بلیو ایریا میں غیر قانونی تعمیرات مسمار

بدھ 24 اپریل 2019 23:04

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2019ء) سی ڈی اے کی انسداد تجاوزات مہم کے سلسلے میں بدھ کو کاروائیاں عمل میں لائی گئیں۔ اس ضمن میں مختلف کاروائیوں کے دوران13 ٹرک سامان ضبط کرنے کے علاوہ سرکاری زمین پر غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کر دیا گیا۔سی ڈی اے کے انفورسمنٹ کے عملے نے سید پور گائوں میں قائم کردہ دو بڑی حفاظتی دیواروں کو مسمار کر دیا اور 3 کنال سرکاری اراضی کو واگذار کرا لیا۔

اسی طرح سیکٹر جی سیون کھڈا مارکیٹ اور بلیو ایریا میں انسدادِ تجاوزات مہم کے دوران 12 ٹرک تجاوزات کنندگان کا سامان ضبط کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

اس کاروائی کے دوران مارکیٹ میں اور فٹ پاتھوں پر قائم کی جانے والے تجاوزات کا خاتمہ کر دیا گیا۔تجاوزات کے خاتمہ کے لیے انفورسمنٹ کی ایک ٹیم نے سیکٹر ایف الیون میں کاروائی کرکے ایک غیر قانونی حفاظتی دیوار کو مسمار کر دیا جبکہ سیکٹر جی آئی نائن میں ایک فروٹ سٹال کو بھی ختم کر دیا۔

اسی دوران سی ڈی اے انفورسمنٹ کی ایک ٹیم نے آئی جے پرنسپل روڈ، منڈی موڑ پر بھی تجاوزات کو ختم کرنے کے لیے ایک آپریشن کیا۔ اس آپریشن کے دوران گرین بیلٹس اور میڈین سٹرپس پر قائم کی جانے والی تجاوزات کا بھی خاتمہ کر دیا گیا اور ایک ٹرک سامان ضبط کر لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں