اسلام آ باد، تھانہ نون کے علاقے میں شہریوں کے مسائل کے حل کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا

پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام تر اقدامات برئو ے کار لائے گی ،کرپشن کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا ،پولیس کا کام انصاف قائم کرنا ہے اس میں کسی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی ،ایس پی عامر خان نیازی

بدھ 24 اپریل 2019 23:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2019ء) اسلام آ باد تھانہ نون کے علاقے میں شہریوں کے مسائل کے حل کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا ،جس کے مہمان خصوصی ایس پی انڈسٹریل ایریا زون عامر خان نیازی تھے کھلی کچہری کے دوران ، لوگوں کے مسائل سنے اور موقع پر ہی حل کے لیے احکامات جاری کئے انھوں نے کہا میرے دفتر کے دروازے عوام کے لیے ہر وقت کھلے ہوئے ہیں کوئی بھی شہری میرے پاس آکر اپنا مسئلہ بیان کرسکتا ہے پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام تر اقدامات برئو ے کار لائے گی ،کرپشن کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا ،پولیس کا کام انصاف قائم کرنا ہے اس میں کسی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی تمام شہری ہمارے لیے قابل احترام ہیں ،انھوں نے کہا کہ میری کوشش ہوگی کہ انڈسٹریل ایریا زون کو کرائم فری بنا دیا جائے پچھلے دنوں میرے نالج میں دو ایسے واقعات ائے جن پر میں نے فوری ایکشن لیا اور شہریوں کو فوری انصاف فراہم کیا تفصیلات کے مطابق آئی جی محمد عامر ذوالفقار خان اور ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد وقارالدین سید کی ہدایت پر اور حکومت کے وڑن کے مطابق لوگوں کے مسائل سنے جارہے ہیں اور کھلی کچریوں کاانعقاد کیا جا رہا ہے، لو گو ں نے کھلی کچری کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون کی یقینی دہانی کراتے ہوئے اس امر کی داد دی اور خوش آمدید کہا ہے ، ایس پی انڈسٹریل ایریا زون نے کہا کہ قبضہ مافیا اور منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف بھرپور کاروائیاں کی جائے گی منشیات اور دیگر کسی جرائم پیشہ عناصر کی پشت پناہی کرنے والے پولیس افسران و اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی انہوں نے کہا کہ کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دینے کے لئے مصالحتی کمیٹیوں کو اپ گریڈ کیا جائے گا تاکہ معمولی نوعیت کے کیس مصالحتی کمیٹیوں میں ہی ختم ہوسکیں، منشیات کے خا تمہ کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جارہے ہیں تا کہ بچوں کے مستقبل کو محفوظ بنایا جاسکے ، خفیہ ذرائع سے لوگو ں کی مانٹیرنگ کی جائے گی اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف فوری کارروائی کی جائے گی سیکورٹی کے حوالے سے بھی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں پولیس کی طر ف سے آپ لوگوں کو مکمل تعاون ہوگا ، پولیس اور عوام میں جو دوریاں ہیں ان کا خاتمہ ہو گا ، ایس پی نے بتایا کہ قبضہ مافیا اور منشیات فروشی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سختی سے کریک ڈا?ن جاری ہے اور اس علاقے کے لوگوں کے تمام مسائل کو ترجیح بنیادوں پر سنے اور حل کیے جائیں گے اور قانونی طر یقہ سے تمام لائحہ عمل تیار کرکے حل کیا جائے گا ، اس کھلی کچری کا مقصد لوگوں کے معاملات سننا اور انہیں ترجیح بنیادوں پر حل کر نا ہے ، اس میں کسی بھی پولیس کے خلاف کوئی شکایت موصول ہوئی تو باقاعد ہ انکوائر ی کرکے اس کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی ، پولیس کاکام شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہے اس میں کسی بھی قسم کی غفلت یا لاپرواہی بر داشت نہیں کی جائے گی ،ایس پی نے کھلی کچہری کے دوران کہا کہ شہریوں کی فوری داد رسی اور معلومات فراہم کرنے لیے ایک موبائل نمبر دیا جا رہا ہے جو معززین علاقہ اپنی شکایات اور اپنے علاقے کے بارے میں معلومات فراہم کریں گئیجن کی فراہم کردہ معلومات پر فوری کاروائی عمل لائی جائے گی،مصالحتی کمیٹیوں میں اچھے کردار کے حامل لوگوں کو شامل کیا جائے گا ، اس کھلی کچری میں ڈی ایس پی راجہ طا ہر حسین ، ایس ایچ او تھانہ نون عالمگیر خان ،ایس ایچ او تھانہ شمس کالونی اسجد الطاف ،ایس ایچ او سبزی منڈی طارق روف اور معززین علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں