اسلام آبادٹریفک پولیس کاکم عمر ڈرائیورزکے خلاف خصوصی کریک ڈائون

جمعہ 26 اپریل 2019 00:02

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2019ء) اسلام آبادٹریفک پولیس کاکم عمر ڈرائیورزکے خلاف خصوصی کریک ڈائون ،خصوصی سکواڈ تشکیل ،والدین اپنی ذمہ داری پوری کریں کم عمر بچوں کی تربیت کریں اور بچوں کو گاڑی یا موٹر سائیکل چلانے سے باز رکھیں کاروائی کا مقصد قیمتی جانوں کا تحفظ ہے ، آئی ٹی پی ایجوکیشن ٹیم اس ضمن میں آگاہی بھی فراہم کر رہی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ٹریفک پولیس کی طرف سے کم عمر ڈرائیورز کے خلاف سخت قانونی کاروائی جا ری ہے،اس سلسلے میں ایس ایس پی ٹریفک نے تمام زونز کے ڈی ایس پیز کو خصوصی ہدایات جاری کی ہیں اور سپیشل سکواڈ تشکیل دیئے ہیں جو اسلام آباد کے مختلف اہم شاہراہوں اور چوکوں میں سپیشل ناکہ جات لگا کر کم عمر ڈرائیورز کے خلاف سخت قانونی کاروائی کر رہے ہیںاس ضمن میں آئی ٹی پی ایجوکیشن ونگ ٹریفک قوانین خصوصاً کم عمر ڈرائیورز کو آگاہی بھی فراہم کر رہے ہیں اس کے ساتھ ساتھ مختلف کالجز اور یونیورسیٹیز میں ورکشاپس اور سیمینارز منعقد کر کے طلبا و طالبات کو روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین کے متعلق آگاہی فراہم کر رہے ہیں ایس ایس پی ٹریفک فرخ رشید نے والدین سے اپیل کی ہے کہ والدین اپنی ذمہ داری پوری کریں اور کم عمر بچوں کو گاڑی یا موٹر سائیکل چلانے سے باز رکھیں، ایس ایس پی ٹریفک نے مزید کہا ہے کہ اس کاروائی کا مقصد قیمتی جانوں کا تحفظ ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں