ٴْاسلام آباد، سولر انرجی نظام کی تنصیب میں معیار کو یقینی بنانے کے لیے ایک نیا آلہ متعارف

جمعہ 26 اپریل 2019 19:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2019ء) اسلام آباد میں نجی سیکٹر نے سولر کوالٹی فاونڈیشن (SQF)کے اشتراک اور آلٹر نیٹو انرجی ڈیولپمنٹ بورڈ (AEDB)کے تعاون سے سولر انرجی نظام کی تنصیب میں معیار کو یقینی بنانے کے لیے ایک نیا آلہ (Solar PV System) متعارف کرادیاہے ۔پاکستان کے سولر کوالٹی پاسپورٹ کی تعارفی تقریب میں 80کے لگ بھگ کاروباری اور سیاسی اورسول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والی ہائی کلاس کمپنیوں کے نمائندے سمیت کاروباری، سول سوسائٹی سمیت دیگر شہبائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی،اس موقع پر آلٹرنیٹو انرجی ڈیولپمنٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سجاد احمد نے سولر کوالٹی فاونڈیشن کے ساتھ مل کر سولر کوالٹی پاسپورٹ کا افتتاح کرتے ہوئے کہاہمیں اعتماد ہے کہ سولر کوالٹی فاونڈیشن کا یہ اقدام پاکستان میں سولر انرجی کی تنصیبات اور اس کی پراڈکٹس کے معیار کو مزید بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مسرت کااظہار کرتے ہوئے سولر کوالٹی فاونڈیشن کے چیئرمین محمد اسحاق بھٹی کا کہنا تھا میں پرجوش ہوں کہ ہم مل کراپنے قومی پارٹنرز اور GIZکے ساتھ مل کر ایک مہینے کی انتھک محنت کے بعد آج گرین بٹن دباکر اس کا آغاز کرکے پاکستان میں شمسی توانائی کے نظام کی تنصیب میں بہتر معیار کے لیے لیڈ کررہے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ سولر کوالٹی فاونڈیشن کا یہ اقدام سولر پروڈکٹس کی انسٹالیشن میں بہتری کی جانب ایک اچھا قدم ہے،ہمارے اس اقدام سے پاکستان میں سولر سسٹم کی تنصیبات اور مصنوعات میں بہتری میں اپنا کردا ادا کریگا،ان کا کہنا تھا کہ ان کا کہنا تھا کہ ہماری اس عظیم ایجاد کے ذریعے ہم اس بات کو یقینی بنانے کی بھرپور کوشش کریں گے کہ ہمارے بازاروں میں نصب تمام تنصیبات اعلیٰ معیار اور ، مستحکم اور محفوظ ہوں۔

سولر کوالٹی پاسپورٹ ایک حفاظتی سرٹیفکیشن ہے، جس میں شمسی توانائی کی تنصیبات کے معیارکو یقینی بنانے کے ساتھ تعلیمی پروگرام بھی شامل ہے، سولرلٹی پاسپورٹ کی ایجاد کے پیچھے جو عوامل شامل ہیں ان میں سولر تنصیبات کرنے والی کمپنیوں کو بین الاقوامی سیفٹی معیار کو بہتر بنانا شامل ہے، صارفین جو سولر کوالٹی پاسپورٹ حاصل کرنا چاہتے ہیں وہ اپنے ایریا میں واقع کمپنیز سے رابطہ کرسکتے ہیں، سرمایہ کاروں کو اس بات کا خاص خیال رکھنا ہوگا کہ وہ اس تنصیب کے لیے کوالیفائیڈ اور ٹرینڈ انسٹالر سے ہی رابطہ کریں ۔

جس کے نتیجے میں سولر کوالٹی پاسپورٹ اس بات کو یقینی بنا سکے گی کہ اس نظام کے ذریعے اچھی سرمایہ کاری حاصل کی جاسکے۔آپ کی چھت پر سولر فوٹو والٹیک(پی وی ) سسٹم کی انسٹالیشن کا مطلب کئی سالوں کا عیش ا آرام سمجھا جاتا تھا مگر خوش قسمتی سے اب ایسی کوئی صورت نہیں ہے، تیزی سے گرتی قیمتیں اور بجلی کے ٹیرف میں ہر گزرتے دن کے ساتھ ہونے والے اضافے نے سولر پی وی کے کمرشل اور رہائشی صارفین دونوں کے لیے پرکشش اور آسان بنادیا ہے۔۔۔۔توصیف

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں