غ* حج2019: پہلی قرعہ اندازی میں ناکام درخواست گزاروں کیلئے قرعہ اندازی کا اعلان
qپہلی قرعہ اندازی میں رہ جانے والے تمام درخواست گزار اس میں شامل ہوں گے جبکہ جن درخواست گزاروں نے پیسے واپس نکلوا لیے ہیں ان کو بھی اس قرعہ اندازی میں شریک کیا جائے گا، وزارت مذہبی امور
ہفتہ 18 مئی 2019 20:35
(جاری ہے)
اس سے قبل 29 اپریل 2019 کو وزارت مذہبی امور نے سعودی عرب کی جانب سے نئے حج کوٹہ ملنے کے بعد حج اسکیم میں ناکام درخواست گزاروں کو ایک اور موقع دینے کا فیصلہ کیا تھا۔
ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں وزارت مذہبی امور نے نئے کوٹے کی قرعہ اندازی کی سمری تیار کرلی ہے، جسے وفاقی کابینہ میں پیش کیا گیا۔واضح رہے کہ پاکستانی عازمین حج کے لیے اضافی کوٹے کا معاملہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے درمیان وزیر اعظم عمران خان نے اٹھایا تھا، جس کے بعد پاکستان کے لیے 16 ہزار افراد کے اضافی کوٹے کو شامل کیا گیا تھا۔اس کوٹے کے اضافے کے بعد پاکستان کے لیے عازمین حج کا کل کوٹہ 2 لاکھ تک پہنچ گیا ہے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ اس نئے کوٹے کے اضافے کے بعد وزارت مذہبی امور نے ناکام رہ جانے والے درخواست گزاروں کو ایک اور موقع دینے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں قرعہ اندازی کی جائے گی۔مذکورہ ذرائع نے مزید بتایا کہ 16 ہزار کے اس نئے حج کوٹے کو بھی 60 فیصد سرکاری اور 40 فیصد نجی اسکیم کے تحت تقسیم کیا گیا ہے، جس کے تحت 9 ہزار 4 سو 74 عازمین سرکاری جبکہ 6 ہزار 316 نئے ٹور آپریٹرز کے ذریعے حج پر جاسکیں گے۔اس سلسلے میں ذرائع نے مزید بتایا کہ وزارت مذہبی امور نئے کوٹے کے لیے بینکوں سے رقم نکلوانے والوں کو دوبارہ رقم جمع کروانے کے لیے 4 دن کی مہلت دے گی جبکہ جن افراد کی رقم بینکوں میں موجود ہے وہ براہ راست نئی قرعہ اندازی میں شامل ہوں گے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ وزارت خزانہ کی جانب سے تیار کی گئی سمری کی کابینہ سے منظوری کے بعد قرعہ اندازی کا اعلان کیا جائے گا۔واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان کے لیے حاجیوں کا کوٹہ ایک لاکھ 84 ہزار تھا جبکہ اس کو بھی 60 فیصد سرکاری جبکہ 40 فیصد نجی اسکیم کے تحت تقسیم کیا گیا تھا۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
چترال فٹ بال لیگ سیزن فور روواں برس مئی میں کھیلی جائے گی
قومی نیٹ بال چیمپئن شپ کل 27 جون سے اسلام آباد میں کھیلی جائے گی
مودی بھارت میں آئندہ عام انتخابات جیتنے کے لئے مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں پر ظلم کر رہا ہے،بیرسٹر سلطان ..
اڈیالہ جیل میں قیدی کی سیاسی گفتگو پر پابندی کی شق کالعدم قرار دینے کی درخواست کی سماعت
نیشنل پریس کلب کے راولپنڈی کیمپ آفس میں گرین میٹر کی تنصیب، سولرسسٹم آن کر دیا گیا
3 بچوں کو قتل کرکے خودکشی کی کوشش کرنے والی ملزمہ کا ذہنی طبی معائنہ کرانے کا حکم
اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں 15مئی تک توسیع کردی
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا ..
مہرگڑھ یوتھ لیڈرزکی33 رکنی طلبائ وطالبات پرمشتمل وفد کا پارلیمنٹ ہاؤس کا دورہ
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ ..
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام
بھارتی شہری نے پاکستانی لڑکی کو دل کا عطیہ کرکے نئی زندگی دے دی
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں 15مئی تک توسیع کردی
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام
-
بھارتی شہری نے پاکستانی لڑکی کو دل کا عطیہ کرکے نئی زندگی دے دی
-
نجی شعبہ زراعت تبدیل کرنے میں موثر کردار ادا کرسکتا ہے، وزیرخزانہ