سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر کی زیر صدارت سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کا اجلاس
معصوم بچی فرشتہ کے اغواء اور ہلاکت پر اظہار افسوس ، واقعہ کی جوڈیشل انکوائری رپورٹ کمیٹی کو جلد فراہم کرنے کی ہدایت
جمعہ 24 مئی 2019 18:33
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ فرشتہ کا والد گل نبی تین ، چار روز تھانے کے چکر لگاتا رہا اور پولیس کی طرف سے بجائے مقدمہ درج کرنے کے اس سے تھانے کی صفائی کرائی گئی اور جب فرشتہ کی میت ملی تو پوسٹ مارٹم میں تاخیر کی گئی جو انتہائی تشویشناک ہے۔
انہوں نے کہا اس واقعہ کی جوڈیشل انکوائری مکمل ہوتی ہی رپورٹ کمیٹی کو جمع کرائی جائے۔ انہوں نے وزیر انسانی حقوق اور وزارت کے اعلیٰ حکام کی اجلاس میں عدم شرکت پر اظہار برہمی بھی کیا اور ہدایت کی کہ وزارت کی طرف سے فرشتہ کے لواحقین کی دادرسی کیلئے وفد فرشتہ کے گھر کا دورہ کرے اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائے۔ سٹیٹ لائف کے برطرف اور متاثرہ ملازمین کے حوالہ سے مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ ہم اس مسئلہ کا مستقل حل چاہتے ہیں اور معاملہ تین قائمہ کمیٹیوں کے ایجنڈے میں شامل ہے، ہم چاہتے ہیں کہ آئندہ تینوں کمیٹیاں جس میں کامرس، قانون و انصاف اور انسانی حقوق شامل ہیں، مل کر مشترکہ لائحہ عمل تیار کریں اور سٹیٹ لائف کو پابند کریں کہ وہ برطرف اور دیگر متاثرہ ملازمین کے مطالبات کو منظور کرتے ہوئے انہیں بحال کریں۔ اس موقع پر انہوں نے سٹیٹ لائف کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ وہ سٹیٹ لائف کے بورڈ اور چیئرمین سے کہیں کہ وہ عید سے پہلے ملازمین کیلئے خصوصی پیکیج جاری کریں۔ اس موقع پر انہوں نے باجوڑ کے شہری ملک عطاء الله کے شناختی کارڈ کو بلاک کرنے کے حوالہ سے کہا کہ پاکستانی شہریوں کا شناختی کارڈ بلاک کرنے قابل افسوس ہے، آئندہ اجلاس میں نادرا، وزارت داخلہ اور وزارت قانون و انصاف بلاک کئے جانے والے شناختی کارڈز کی تفصیلات پر کمیٹی کو بریفنگ دیں۔ قبل ازیں آئی جی اسلام آباد عامر ذوالفقار نے بریفنگ دیتے ہوئے کمیٹی کو بتایا کہ فرشتہ کا اغواء 15 مئی کو ہوا، 16 مئی کو رپورٹ جبکہ ایف آئی آر 19 مئی کو درج کرائی گئی، 20 مئی کی رات کو فرشتہ کی نعش ملی جس کے بعد پوسٹ مارٹم کرایا گیا جس کی رپورٹ جلد آ جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات بالکل درست ہے کہ متعلقہ ایس ایچ او نے مقدمہ کے اندراج میں تاخیری حربہ استعمال کیا جسے برطرف کر دیا گیا اور اس کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کیا گیا، بعد ازاں ایس ایچ او نے ضمانت پر رہائی حاصل کر لی۔ انہوں نے واقعہ کی تحقیقات جوڈیشل انکوائری بھی شروع کر دی گئی ہے، امید ہے کہ 28 مئی تک انکوائری مکمل کر لی جائے گی اور رپورٹ منظرعام پر آ جائے گی۔ اجلاس میں شہری ملک عطاء الله نے بتایا کہ میرا اور میرے اہلخانہ کا شناختی کارڈ سیاسی انتقام کی بنیاد پر بلاک کرایا گیا ہے جس پر ڈی سی باجوڑ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ان کا مسئلہ جلد حل کر لیا جائے گا اور شناختی کارڈ بحال کر دیا جائے گا۔ اس موقع پر سٹیٹ لائف پاکستان کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر، وزارت کامرس اور دیگر حکام نے بریفنگ دی۔ اجلاس میں سینیٹر کامران مائیکل، سینیٹر ثناء جمالی، سینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی، سینیٹر کرشنا کماری، اراکین قومی اسمبلی محسن داوڑ اور علی وزیر نے بھی شرکت کی۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ماں کارشتہ محبت،قربانی اور مشکل وقت میں راحت و سکون کا ذریعہ ہے،شافعہ فلک
پاکستان میں ہاکی کے کھیل کو سیاست کی نظر کردیاگیا ہے،ان معاملات کو درست کرنے کیلئے حکومت کوخصوصی توجہ ..
پاکستان کو اس وقت سیاسی استحکام کی ضرورت،سیاست کے نام پر ریاستی مفادات سے کھیلنے والوں کی ملکی سیاست ..
اسلام چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری اور اسلام آباد پولیس کی صحت مند طرز زندگی کو فروغ دینے، منشیات کی روک ..
ملک کے مختلف آبی ذخائر سے 2 لاکھ 13 ہزار 100کیوسک پانی جاری ، ارسا
پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں ماؤں کا عالمی دن اتوار کو منایا گیا
آئی ایم ایف کی پاکستان میں انتخابات کے باوجود برقرار سیاسی بے یقینی کی نشاندہی
پاکستان سمیت دنیا بھر میں نر سنگ کا عالمی دن منایا گیا
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی،سمسٹر بہار کے داخلوں کے دوسرے مرحلے میں دو دن باقی
معروف ادیب مظہر کلیم کی برسی 26 مئی کو منائی جائے گی
معروف شاعر داغ دہلوی کی سالگرہ25 مئی کو منائی جائے گی
پاکستان سمیت دنیا بھر میں چائے کا عالمی دن 21مئی کو منایا جائے گا
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
موبائل فونز کی قیمتوں میں 30 فیصد تک کمی کردی گئی
-
نو مئی کا رونا رونے والے 12 مئی کا سانحہ بھول گئے ہیں، حلیم عادل شیخ
-
وفاقی اور صوبائی حکومت ہوش کے ناخن لیں ‘ حافظ نعیم الرحمن
-
مدینہ کی ریاست کی بات کرنے والوں کو معلوم ہونا چاہیئے پہلا اصول معافی مانگنا ہے، گورنر سندھ
-
آئی ایم ایف کی پاکستان میں انتخابات کے باوجود برقرار سیاسی بے یقینی کی نشاندہی
-
شمالی وزیرستان میں 2 دہشت گرد حملوں میں 7 سکیورٹی اہلکار شہید
-
معاشی استحکام کیلئے اداروں کی نجکاری ضروری ہے، وفاقی وزیر خزانہ
-
لاہور میں مزید بارشوں کے پیش نظر الرٹ جاری
-
پی ٹی آئی کا چیئرمین بنائے جانے کی خبروں پر سابق صدر عارف علوی کا مؤقف آگیا
-
وزیر خوراک نے نان روٹی ایسوسی ایشن کو 15 روپے روٹی کی فروخت پر رضامند کرلیا
-
پی ٹی آئی اور عمران خان کے بغیر پاکستان کی سیاست نا مکمل ہے، مسرت جمشید چیمہ
-
پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث 4 دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے