سینئر صحافی کو تھپڑ،فواد چوہدری کا رویہ کسی صورت قابل ستائش نہیں،سید نعمان شاہ

وفاقی وزیر کی انتہائی غیر ذمہ دارانہ اور بزدلانہ حرکت سے حکومت اور نظریاتی ورکرز کو ندامت کا سامنا کرنا پڑا ہے،سینئر رہنما پی ٹی آئی

پیر 17 جون 2019 21:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جون2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما و پاکستان باکسنگ لیگ کے صدر سید نعمان شاہ نے وفاقی وزیر فواد چوہدری کی طرف سے معروف صحافی اور بول ٹی وی چینل کے اینکر سمیع ابراہیم کے ساتھ بدسلوکی اور حملہ کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ فواد چوہدری کی انتہائی غیر ذمہ دارانہ اور بزدلانہ حرکت سے وزیراعظم پاکستان عمران خان, تحریک انصاف کی حکومت اور نظریاتی ورکرز کو ندامت کا سامنا کرنا پڑا ہی,وفاقی وزیر فواد چوہدری کا رویہ کسی صورت قابل ستائش نہیں, سید نعمان شاہ نے امید ظاہر کی کہ فواد چوہدری اور سینئر صحافی سمیع ابراہیم کا معاملہ خوش اسلوبی سے حل ہو جائے گا انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے وزرائ کو اپنی زبان اور جذبات کو قابو میں رکھنے کی ضرورت ہے کیونکہ ان کی ذرا سی لاپرواہی سے وزیراعظم اور تحریک انصاف کے نظریاتی ورکرز کو شرمندہ ہونا پڑتا ہے سید نعمان شاہ کہا کہ تحریک انصاف صحافیوں کی جمہوریت اور جمہوری اداروں کے فروغ کے لئے بے مثال خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں