اسلام آباد پولیس کے پمزہسپتال کی پارکنگ اور غوری ٹائون میں شراب فروشوں کے خلاف چھاپے، دو ملزمان گرفتار، بھاری مقدار میں شراب برآمد

جمعہ 23 اگست 2019 18:35

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2019ء) اسلام آباد پولیس نے پمزہسپتال کی پارکنگ سے اور غوری ٹائون میں شراب فروشوں کے خلاف چھاپے مارکر دو ملزمان کوگرفتار کرکے بھاری مقدار میں شراب اور شراب تیار کرنے والا سامان برآمد کرلیا ۔ پولیس ترجمان کے مطابق۔

(جاری ہے)

تھانہ کراچی کے علاقہ پمزہسپتال کی پارکنگ سے اور تھانہ کورال کے علاقہ غوری ٹائون میںجعلی شراب کی بھٹی پر چھاپے مار کر دو ملزمان گرفتار کر لیا ، ملزمان میں ساجدسہیل اوراللہ رحم شامل ہیں ، ملزمان کے قبضہ سے 136بوتل شراب ، 05عدد کین جس میں 150لیٹر کچی شراب، 60ڈبے بئیرشراب،خالی شراب کی بوتلیں ، ڈھکن ، سٹکرز وغیرہ اور آلات تیاری شراب برآمد کر لی گئی ، ملزمان کے خلاف تھا نہ کو رال اور کر اچی کمپنی میں مقدما ت درج کر لیا ، مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں