شعبہ صحت میں اصلاحات ،پمز میں121 نئے میڈیکل افسران بھرتی

حکومت نے اپنا وعدہ پورا کردیا،عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں دی جائیں،ڈاکٹر ظفر مرزا

ہفتہ 24 اگست 2019 19:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اگست2019ء) وفاقی حکومت نے شعبہ صحت میں اصلاحات کے وعد ے پر باقاعدہ طور پر عملدرآمد کرتے ہوئے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) میں 121نئے میڈیکل افسران کو بھرتی کر لیا ہے ۔ترجمان وزارت صحت کے مطابق 121میڈیکل افسران کی بھرتی پبلک سروس کمیشن کے ذریعے کی گئی ،میڈیکل آفیسر کی ڈیوٹی جوائنگ کی مدت میں بھی توسیع کر دی گئی ہے ،31اگست تک پمز ہسپتال میں ڈیوٹی جوائن کر سکیں گے۔

دوسری جانب وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ حکومت نے وعدہ پورا کر دیا،عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں ،وزیراعظم کے ویژن کے مطابق شعبہ صحت میں اصلاحات جاری ہیں (صداقت چوہدری ) *** 24-08-19/--36 #h# wجرمن میری ٹائم پیٹرول اینڈ کرافٹ کا نیول ایئربیس کا دورہ #/h# اسلام آباد(آن لائن) جرمن میری ٹائم پیٹرول اینڈ کرافٹ نے پاک بحریہ کی نیول ایئربیس کا دورہ کیا جس میں پیشہ وارانہ امور پر بات چیت کی گئی ۔

(جاری ہے)

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ہفتے کے روز جرمن میری ٹائم پیٹرول ایئرکرافٹ کے جی این ایس مہران پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیا جرمن عملے کے تین روزہ دورے میں پیشہ وارانہ امور سمیت سرچ اینڈ ریسکیو اینٹی سب میرین وار فیئر تبادلہ خیال کیا ۔ ترجمان کے مطابق جرمن جہاز کے دورہ خیرسگالی سے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے ۔ جرمن عملے نے پاک بحریہ کی اہم تنصیبات کا بھی دورہ کیا ۔ ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں