اوپن یونیورسٹی آئندہ سمسٹر میں چار سالہ بی ایس )ہیلتھ اینڈ فزیکل ایجوکیشن(پروگراممتعارف کرے گی

ایچ ای سی کی اسکیم آف سٹڈی اور وائس چانسلر ،ْ پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم کے وژن کے مطابق یہ میرٹ بیسڈ پروگرام ہوگا ۔ ڈاکٹر منزہ امبرین ،ْ ڈاکٹر تنویر افضل

اتوار 13 اکتوبر 2019 15:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2019ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی آئندہ سمسٹر)بہار 2020 ء (میں چار سالہ بی ایس)ہیلتھ اینڈ فزیکل ایجوکیشن( پروگرام متعارف کرے گی ،ْ اس پروگرام سے تعلیم اور کھیلوں پر مبنی سرگرمیوں کے ذریعہ صحت مند زندگی گزارنے کو فروغ دینے میں مدد ملے گی ،ْ تدریسی عمل میں تربیت یافتہ کوچز اور کھیلوں کے ماہرین کو شامل کریں گے ،ْ اِس پروگرام کو فیس ٹو فیس اور فاصلاتی نظام یعنی دونوں طریقوں کے تحت چلایا جائے گا ،ْ بی ایس )ہیلتھ اینڈ فزیکل ایجوکیشن(پروگرام ہائر ایجوکیشن کمیشن کے اسکیم آف سٹڈی اور وائس چانسلر ،ْ پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم کے وژن کے مطابق میرٹ بیسڈہوگا" اِن خیالات کا اظہار یونیورسٹی کے ڈپارٹمنٹ آف سیکنڈری ٹیچر ایجوکیشن کی اسسٹنٹ پروفیسر ز ،ْ ڈاکٹر منزہ امبرین اور ڈاکٹر محمد تنویر افضل نے تین روزہ دوسری" یورو۔

(جاری ہے)

پاک عالمی کانفرنس" کی اختتامی تقریب میں پریڈنٹیشن دیتے ہوئے کیا ہے۔کانفرنس کا اہتمام سرحد یونیورسٹی برائے سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے باہمی تعاون سے کیا تھا۔یہ کانفرنس سفارشات کے پیکج کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔ تعلیمی اداروں میں سپورٹ سرگرمیوں کا انعقاد ،ْ فزیکل ایجوکیشن کے تعلیمی پروگرامز کی لانچنگ ،ْ کھیلوں کے لئے حسب ضرورت گرائونڈز کی فراہمی ،ْ سپورٹس کے لئے فنڈ میں اضافہ اور جامعات کی سطح پرہر سال باقاعدگی سے کانفرنسسز کا انعقادسفارشات میں شامل تھے۔

یہ سفارشات کانفرنس سیکریٹری ،ْ سرحد یونیورسٹی کے ڈین فیکلٹی آف آرٹس ،ْ سوشل سائنسسز اینڈ ایجوکیشن ،ْ ڈاکٹر عبدالوحید مغل نے پیش کئے۔اختتامی تقریب کی صدارت سرحد یونیورسٹی برائے سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وائس چانسلر ،ْانجنئیر سلیم الرحمن نے کی تھی جبکہ اوپن یونیورسٹی کے ڈین فیکلٹی آف ایجوکیشن ،ْ پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے میزبانی کے فرائض انجام دئیے۔

کانفرنس میں شریک غیر ملکی مہمانوں میںسری لنکا ،ْ جرمنی ،ْ فرانس ،ْ عراق ،ْ سیلوانیا ،ْ ملائیشیاء ،ْ جنوبی کوریا اور کولمبیا سے سپورٹس ایجوکیشن کے ماہرین شامل تھے۔مقالے پیش کرنے والے 100اسکالرز میں 78قومی اسکالرز تھے۔ بین الاقوامی مقررین میں سلوانیا کے ڈاکٹر رادو پسوٹ(Dr.Rado Pisot)،ْ جرمنی کی ڈاکٹر انینا ہیکل مین(Dr. Anita Hokelmann) ،ْ کولمبیان کے پروفیسر ڈاکٹر فرنانڈیز اورٹیکا جائروالیجنڈرو(Prof. Dr. Fernandez Ortega Jairo Alejandro)،ْ چین کے پروفیسر ڈاکٹر لویفان(Prof. Dr. Lu Yifan)،ْ فرانس کے پروفیسر ڈاکٹر جوئیل گیلارڈ(Prof. Dr. Joel Gaillard)شامل تھے ،ْانہوں نے سپورٹس سائنس اینڈ ایجوکیشن کے انعقاد پر سرحد یونیورسٹی برائے سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اسطرح کی سرگرمیوں سے پاکستان میں سپورٹ سرگرمیاں اجاگر ہوں گی اور نئی نسل میں سپورٹس کی اہمیت کا شغور بیدار ہوگا۔

یہ کانفرنس اپنی نوعیت کے اعتبار سے ُ قومی و عالمی سطح کے سپورٹس کے ماہرین اور محققین کی سب سے بڑی اجتماع تھی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں