جے ایس پبلک سکول اینڈ کالج چکلالہ کینٹ کے وفد نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگوئجز کا دورہ

جمعرات 17 اکتوبر 2019 23:01

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2019ء) جے ایس پبلک سکول اینڈ کالج چکلالہ کینٹ کے وفد نے صدر مڈل سیکشن مسز موقیت کی قیادت میں نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگوئجز (نمل)کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران وفد نے ڈائریکٹر جنرل نمل بریگیڈئر محمد ابراہیم سے ملاقات کی ، وفد میں مس ناذیہ اور مس خدیجہ بھی شامل تھیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی جی نمل بریگیڈئیر محمد ابراہیم نے وفد کو بریف کرتے ہوئے کہا کہ نمل پاکستان میں اپنی نوعیت کی واحد یونیورسٹی ہے جس میں 26 زبانیں پڑھائی جاتی ہیں۔

یونیورسٹی کے 8کیمپسز ملک میں اور ایک چائنہ میں ہے اور سی پیک معاہدوں میں شامل واحد یونیورسٹی ہے، انہوں نے کہا کہ نمل میں لینگوئجز کے علاوہ 3فیکلٹیز جن میں مینجمنٹ سائنسز، سوشل سائنسز اور انجینئرنگ شامل ہیں بھی کام کر رہی ہیں، وفد کی سربراہ مسز موقیت نے کہا کہ نمل میں فیکلٹی کمپیوٹر لیبز اور انفراسٹرکچر بہت عمدہ ہے، اور اُنکا اسکول نمل کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے، بعد ازاں وفد نے مختلف ڈیپارٹمنٹس کا دورہ کیا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں