سینیٹر محمد یوسف بادینی کی زیرصدارت ایوان بالاء کی ہاؤس کمیٹی کا اجلاس
بدھ 23 اکتوبر 2019 18:09
(جاری ہے)
پارلیمنٹ لاجز میں ایمبولینس کی فراہمی کے حوالے سے کمیٹی کو بتایا گیا کہ خریداری(پرچیز) پرپابندی ہے۔
کفایت شعاری کمیٹی کو معاملہ بھیجا ہوا ہے وزارت خزانہ کو اعتراض نہیں ہے۔ کفایت شعاری کمیٹی کی منظوری کے بعد پیپرا رولز کے مطابق معاملات شروع کر دیئے جائیں گے۔ کمیٹی کو بتایا گیا کہ فائر سیفٹی پلان کا پی سی ون 120ملین روپے کا ہے جو کمیٹی کی ہدایت کے مطابق فراہم کر دیا گیا ہے۔ ٹینڈرینگ میں تاخیر کے حوالے سے کمیٹی کو بتایا کہ متعلقہ افسر کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔ پارلیمنٹ لاجز میں لفٹوں کی خرابی کے حوالے سے معاملے کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا کمیٹی کو بتایا گیا کہ 3 کمپنیوں نے دلچسپی ظاہر کی ہے پیپرا رولز کے مطابق جلد ٹینڈ رکر دیا جائے گا۔ کمیٹی کو پارلیمنٹ لاجز کے اضافی بلاکس کی تعمیر کے حوالے سے بتایا گیا کہ انور علی ایسوسی ایٹ کنسلٹنٹ کے ساتھ معاملات ختم کیے جارہے ہیں نئے کنسلٹنٹ کو جلد ہائیر کر لیا جائے گا۔ سینیٹر میر محمد یوسف بادینی نے کہا کہ اضافی بلاکس کی تعمیر کے حوالے سے پرانے ٹھیکدار کے ساتھ معاملات کو خوش اسلوبی سے طے کیا جائے ورنہ یہ منصوبہ 15 سال میں بھی مکمل نہیں ہوگا جس پر کمیٹی کو بتایا گیا کہ معاملات کو خوش اسلوبی سے طے کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ کمیٹی کو بتایا گیا کہ پارلیمنٹ لاجز میں کافی شاپ کیلئے کام 15 نومبر سے شروع کر دیا جائے گا۔ سینیٹر ثمینہ سعید نے کہا کہ پارلیمنٹ لاجز میں جینی ٹوریل سروسز فراہم کرنے والی کمپنی کی کارکردگی اچھی نہیں ہے ورکرز کو نہ نکالا جائے اور ان کی ڈیوٹی کے وقت کے مطابق تنخواہ کی فراہمی یقینی بنائے جائے کچھ ورکرز 12 گھنٹے کام کرتے ہیں مگر تنخواہ 8 گھنٹوں کی ڈیوٹی کی دی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ بہتر یہی ہے کہ دوسری کمپنی کی سروسز حاصل کی جائیں۔ کمیٹی کے آج کے اجلاس میں سینیٹرز میر محمد یوسف بادینی، ثمینہ سعید، کلثوم پروین، سردار محمد شفیق ترین کے علاوہ سیکرٹری کیبنٹ ڈویژن، جوائنٹ سیکرٹری وزارت داخلہ،ممبر انجینئرنگ سی ڈی اے، ڈائریکٹر جنرل ورکس سی ڈی اے پارلیمنٹ لاجز، اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..
دریائے کابل کے بالائی علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال متوقع، 27 تا 30 اپریل کے دوران سیلابی ..
ہلال احمرپاکستان کی خدمات اور جذبہ خیر سگالی قابل ستائش ہے،مراکشی سفیر
پیپلز پارٹی کی جدوجہد اور قربانیاں ہیں سیاستدان مذاکرات کے دروازے کبھی بند نہیں،نیئر بخاری
اسلام آباد ٹینس کمپلیکس میں سازش کے تحت آپریشن کیا گیا،تاج حیدر
وزیراعظم کی زیرصدارت پاکستان کونسل برائے موسمیاتی تبدیلی کا تیسرا اجلاس، صوبائی حکومتوں اور وفاق ..
اسلام آباد،مدرسہ میں کرنٹ لگنے سے طالبعلم جاں بحق
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
مہنگائی کی ماری عوام کیلئے تازہ ہوا کا جھونکا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی متوقع
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال سے ورلڈ بینک کے گلوبل ڈائریکٹر برائے گورننس کی ملاقات، ترقیاتی ..
کوکا کولا کی جانب سے پاکستان میں 22 ملین ڈالر کی اضافی سرمایہ کاری
افغان شہریوں کو غیر قانونی طور پر پاکستانی شناختی کارڈ کے اجراء کا معاملہ ، ملزم گرفتار
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار