سینیٹ کا اجلاس (کل) جمعرات کی سہ پہر تین بجے تک ملتوی

مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال اور حکومت پاکستان کی کاوشوں اور حکمت عملی کے حوالے سے اپوزیشن کی تحریک پر بحث سمیٹی جائے گی

بدھ 13 نومبر 2019 20:13

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2019ء) سینیٹ کا اجلاس (کل) جمعرات کی سہ پہر تین بجے تک ملتوی کر دیا گیا، اجلاس میں مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال اور حکومت پاکستان کی کاوشوں اور حکمت عملی کے حوالے سے اپوزیشن کی تحریک پر بحث سمیٹی جائے گی۔

(جاری ہے)

بدھ کو ایوان بالا کے اجلاس میں وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری بحث سمیٹنے کے لئے ایوان میں موجود تھیں اور چیئرمین سینیٹ نے بعض ارکان کی تقاریر کے بعد انہیں بحث سمیٹنے کی دعوت دی لیکن اپوزیشن ارکان نے اصرار کیا کہ وہ اس معاملہ پر بات کرنا چاہتے ہیں جس پر چیئرمین نے قائد حزب اختلاف کے مشورہ سے کہا کہ بحث کل سمیٹی جائے گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں